Breaking NewsEham KhabarRevenue Collection

کسٹمزاپریزمنٹ ساﺅتھ کے محصولات کی وصولی میں نمایاں اضافہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹمزاپریزمنٹ ساﺅتھ نے مالی سال2024-25کے دوران محصولات کی وصولی میں نمایاں اضافے کرتے ہوئے قومی خزانے میں 33کھرب 39اربروپے وصول کئے جو گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 68ارب80کروڑروپے زیادہ ہیں،۔اپریزمنٹ ساﺅتھ نے کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں96ارب30کروڑروپے وصولی کئے جو گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں30فیصدزیادہ ہے۔محکمہ کسٹمزنے نیلامی، بینک گارنٹی،درآمدی قیمت کی درستگی اورپوسٹ کلیئرنس آڈٹ کے اقدامات کی بدولت ایک کھرب30ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کی گئیں،اس سلسلے میں چیف کلکٹرجمیل ناصرنے بتایاکہ ایف بی آرکے ٹرانسفارمیشنل پالان کے تحت اپریزمنٹ سائیڈپرمتعارف کروائی گئی اصلاحات کے نفاذسے بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔انہوں نے کہاکہ تکنیکی نوعیت کے ابتدائی مسائل کا مرحلہ اب ختم ہوچکاہے اورسینٹرل اسسمنٹ یونٹ صبح8بجے سے رات11بجے تک دوشفٹوں میں احسن طریقے سے کام کررہاہے،سینٹرل ایگزامینیشن یونٹ میں اضافی ایگزامن افسران کی تعیناتی اورسینئرافسران کی بہترنگرانی کے باعث جانچ پڑتال کاوقت نمایاں طورپر کم ہوگیاہے،چیف کلکٹرنے بتایاکہ ہم اب استحکام کے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں ہماراہدف یہ ہے کہ تمام کسٹمزکے عمل کو اسی دن مکمل کیاجائے،اس مقصدکے لئے ورچوئل ریویوزکا نظام متعارف کروایاجارہاہے تاکہ تجارتی سہولت اورڈیجیٹلائزیشن کو مزید فروغ دیاجاسکے، اس سلسلے میں ایف بی آرکسٹمزجنرل آرڈر(سی جی او)جاری کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button