Breaking NewsEham KhabarRevenue Collection

ایل ٹی او کراچی :تین کھرب27ارب روپے کی ریکارڈ ٹیکس وصولی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لارچ ٹیکس پیئرز آفس کراچی نے مالی سال 2024-25 کے دوران تین کھرب27ارب روپے کے ریکارڈ ٹیکس محصولات جمع کر کے ملکی تاریخ میں نئی مثال قائم کر دی ہے۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق، یہ وصولی گزشتہ مالی سال 2023-24 میں حاصل ہونے والے2کھرب52ارب روپے کے مقابلے میں 29 فیصد زائد ہے۔ کارکردگی کے اس سلسلے میں سب سے نمایاں دن 30 جون 2025 رہا، جب ایل ٹی او کراچی نے محض ایک دن میں 185 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اسی روز کی کارکردگی کی بدولت ماہِ جون کی مجموعی وصولی 450 ارب روپے تک پہنچ گئی، جو کہ جون 2024 کی 303 ارب روپے کی وصولی کے مقابلے میں 49 فیصد اضافہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایل ٹی او کراچی نے ٹیکس کے تمام شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھائی‘انکم ٹیکس کی مد میں وصولی 1.36 کھرب سے بڑھ کر 1.80 کھرب روپے تک پہنچ گئی، جو کہ 32 فیصد اضافہ ہے‘سیلز ٹیکس میں 21 فیصد اضافہ کے ساتھ مجموعی وصولی 1.24 کھرب روپے ہو گئی‘ جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 63 فیصد غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا، جو 136 ارب روپے سے بڑھ کر 222 ارب روپے ہو گئی۔ یہ قابل ذکر ہے کہ یہ شاندار کارکردگی ایسے وقت میں حاصل ہوئی جب ایل ٹی او نے 86 ارب روپے کے ریفنڈز بھی ٹیکس دہندگان کو ادا کیے، جو کہ ریونیو کے بہاو¿ کو متاثر کر سکتے تھے۔ ایل ٹی او کراچی کی اس تاریخی کامیابی کو ملکی مالی نظم و نسق کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو مالیاتی استحکام اور بہتر ٹیکس انتظامیہ کی طرف ایک اور قدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button