Breaking NewsEham Khabar

کیو آر کوڈ پابندی پر کاروباری برادری کا سخت ردعمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے آئی آر آئی ایس پورٹل تک رسائی کے لیے کیو آر کوڈ اتھنٹیکیشن سسٹم نافذ کیے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لانگریال کو ارسال کردہ ایک مراسلے میں کراچی چیمبر نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس گزاروں اور ٹیکس ماہرین کو کیو آر کوڈ اسکیننگ کو لازمی قرار دیے جانے کے بعد متعدد عملی مسائل کا سامنا ہے۔اگرچہ چیمبر نے ایف بی آر کے سائبر سیکیورٹی پروٹوکولز کو بہتر بنانے کی کوششوں کو سراہا ہے، تاہم کیو آر کوڈ سسٹم کے نفاذ پر سنجیدہ سوالات اٹھائے گئے ہیں، خصوصاً ان کاروباری اداروں کے لیے جہاں مختلف افراد اور ڈیوائسز ایک ہی اکاو¿نٹ کو استعمال کرتے ہیں۔ کراچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا کیو آر کوڈ سسٹم، جو ایک بار پھر ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے متعارف کرایا گیا ہے،K ہر آئی آر آئی ایس اکاو¿نٹ کو صرف ایک ڈیوائس تک محدود کر دیتا ہے، جبکہ OTP (ون ٹائم پاس ورڈ) صرف رجسٹرڈ موبائل نمبر پر بھیجا جاتا ہے۔ اس کے باعث وہ کمپنیاں شدید مشکلات کا شکار ہیں جو مختلف اکاو¿نٹنٹس یا ٹیکس کنسلٹنٹس کو مختلف مقامات سے کام کے لیے رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ OTP عام طور پر سی ای او یا کسی ڈائریکٹر کے نمبر پر جاتا ہے، جس کے نتیجے میں ٹیکس ماہرین بروقت لاگ اِن نہیں کر پاتے، اور یہ مسئلہ خاص طور پر ٹیکس فائلنگ سیزن کے دوران سنگین صورتحال اختیار کر لیتا ہے۔بلوانی نے مزید بتایا کہ نئے سسٹم کے تحت جب بھی کوئی نیا ڈیوائس منظور کیا جاتا ہے، تو سابقہ ڈیوائس کا رسائی حق ختم ہو جاتا ہے، جس سے متعدد افراد کی جانب سے ایک ساتھ مو¿ثر کام کرنا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔KCCI نے ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سسٹم پر نظرثانی کرے اور ایسا متبادل حل فراہم کرے جو کاروباری اداروں، اکاو¿نٹنٹس، اور ٹیکس ماہرین کی عملی ضروریات سے ہم آہنگ ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button