Breaking NewsEham Khabar

محکمہ کسٹمزاوران لینڈریونیوسروس کے چھ سینئر افسران کی گریڈ 22 میں ترقی

اسلام آباد(کسٹم بلیٹن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان کسٹمز سروس اور ان لینڈ ریونیو سروس کے چھ سینئر افسران کو گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں ترقی دے دی ہے، جو کہ سول بیوروکریسی کا اعلیٰ ترین گریڈ ہے، ان ترقیوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز سروس سے تعلق رکھنے والے واجد علی جو اس وقت ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ممبر (کسٹمز-پالیسی) کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی ہے اور وہ اپنے موجودہ عہدے پر برقرار رہیں گے۔ اسی طرح رباب سکندر، چیف کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ (پنجاب)، لاہور کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی ہے، وہ اپنے موجودہ عہدے پر کام جاری رکھیں گی، جبکہ ان لینڈ ریونیو سروس کے ڈاکٹر حامد عتیق سرور کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی ہے، اور وہ ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں ممبر (آئی آر-آپریشنز) کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے،ان لینڈریونیوسے تعلق رکھنے والی محترمہ سعدیہ صدف گیلانی، جو اس وقت کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور میں چیف کمشنر-آئی آر کے طور پر تعینات ہیں، ان کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی ہے اور وہ اپنے موجودہ عہدے پر کام جاری رکھیں گی۔ اسی طرح محترمہ تہمینہ عامر، چیف کمشنر-آئی آر، ریجنل ٹیکس آفس، راولپنڈی کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی ہے، اور وہ موجودہ ذمہ داریاں جاری رکھیں گی، ان کا عہدہ بھی گریڈ 22 میں ذاتی حیثیت میں اپ گریڈ ہو گیا ہے۔ دریں اثنا، ان لینڈ ریونیو سروس کے سینئر افسرشاہد اقبال بلوچ کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی ہے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button