Breaking NewsEham KhabarExclusive Reports

پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ،60ارب کے ڈیوٹی وٹیکسز چوری بے نقاب، چھ ارب کی وصولی

کراچی (کسٹم بلیٹن)ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے دوسالہ کارکردگی میں مجموعی طور پر60ارب 50کروڑروپے مالیت کی جانے والی ڈیوٹی وٹیکسزکی نشاندہی کرتے ہوئے چھ ارب 70کروڑروپے کی وصولیاں کیں ،تفصلات کے مطابق گذشتہ دوسالوں کے دوران ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹرذوالفقارچوہدری کی قیادت میںخفیہ اطلاعات پرکارروائیوںکے ذریعے مختلف درآمدی کنسائمنس کی کلیئرنس میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی جس میں ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساﺅتھ نے سولرپینل کی درآمدپرکی جانے والی ایک کھرب 20ارب روپے مالیت کی منی لانڈڑنگ بے نقاب کی ،سولرپینل کی درآمدزائد قیمت پر ظاہرکرکے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساﺅتھ نے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹرذوالفقارچوہدری کی قیادت میں گذشتہ دوسال کے دوران 48ارب روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی نشاندہی کرتے ہوئے دوارب روپے کی وصولیاں کیں جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل پوسٹ کلیئرنس آڈٹ سینٹرل نے گذشتہ دوسالوں کے دوران 12ارب 50کروڑروپے مالیت کی ہونے والی ڈیوٹی وٹیکسزکی نشاندہی کرتے ہوئے چارارب 70کروڑروپے کی وصولیاں کیں۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے ایکسپورٹ فیسی لیٹیشن اسکیم کے غلط استعمال کی نشاندہی کرتے ہوئے درآمدکنندگان کے خلاف مقدمات کئے گئے ۔ ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹرذوالفقارعلی چوہدری نے اپنی تعینات کے بعد سے ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کوشاندارخدمات انجام دیتے ہوئے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری میں ملوث درآمدوبرآمدکنندگان کے خلاف بھرپورکارروائیاں کیں ،ڈاکٹرذوالفقارعلی چوہدری جو4اگست 2025کو اپنی سروس سے ریٹائرہورہے ہیں انہوںنے 33سالہ شاندارسرکاری خدمات انجام دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button