درآمدی و برآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں تاخیر پر بھاری جرمانے عائد

اسلام آباد(کسٹم بلیٹن) فیڈرل بورڈ آف ریونیونے درآمدی وبرآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس، گڈز ڈیکلریشن فائلنگ اور برآمدی سامان کی لوڈنگ میں تاخیر پر سخت جرمانوں کا نفاذ کر دیا ہے اس سلسلے میں ایف بی آرکی جانب سے کسٹمز ایکٹ کی شق82کے تحت ایس آر او 1387جاری کردیاگیاہے،ایف بی آرکی جانب سے جاری کردی مذکورہ ایس آراوکے مطابق اگر کسی بھی بندرگاہوں پر کنسائمنٹس کی درآمد کے بیس دن کے اندر گڈز ڈیکلریشن (جی ڈی) فائل نہیں کی گئی تو ہر اضافی دن کے لیے کنسائمنٹ پر مقررہ قیمت کا 0.25 فیصد بطور جرمانہ عائد کیا جائے گا،درآمدکنندگان اورکلیئرنگ ایجنٹس کی جانب سے گڈزڈیکلریشن بحری جہازکے بندرگاہ پرآنے سے قبل فائل کرکے ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کے بعد پانچ یوم کے انداربندرگاہ سے کنسائمنٹس کو نہیں ہٹایاگیاتو اگلے دو دنوں کے لیے پچیس ہزار روپے اور اس کے بعد ہر دن کے لیے پچاس ہزار روپے جرمانہ لاگو ہوگا، اسی طرح اگر جی ڈی بحری جہازکے برتھ پرلگنے کے بعد فائل کرکے کلیئرنس کے پانچ دن بعد تک مال نہ اٹھایا گیا تو اگلے دو دن کے لیے پندرہ ہزار روپے اور اس کے بعد ہر دن کے لیے تیس ہزار روپے جرمانہ وصول کیا جائے گا، علاوہ ازیں اگر برآمدی کنسائمنٹس پورٹ میں انٹری کے پندرہ دن کے اندر لوڈ نہیں کیاگیاتو اگلے دو دن کے لیے دس ہزار روپے اور پھر ہر اضافی دن کے لیے بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، نوٹیفکیشن کے تحت کلکٹر کسٹمز کو ناگزیر حالات میں جرمانہ معاف کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔




