محکمہ کسٹمزمیں بڑے پیمانے پر تبادلے وتقرریاں

اسلام آباد(کسٹم بلیٹن )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے محکمہ کسٹمز سے تعلق رکھنے والے سینئر افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے اورتقرریوں کردی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 19تاگریڈ22کے سینئر افسران کے وسیع پیمانے پر تبادلے اورتقرریاں فوری طور پر نافذ العمل کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جن کے مطابق گریڈ22کے واجد کو ممبر کسٹمز آپریشنز ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد ، رباب سکندرکوڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ رسک مینجمنٹ کسٹمز اسلام آباد ، محمد یعقوب مکو ممبر ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد (اسٹیشن کراچی) کو ڈی جی پوسٹ کلیئرنس آڈٹ و انٹرنل آڈٹ کراچی کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے،گریڈ21کے محمد علی رضا ہنجر کو چیف کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ پنجاب لاہوراور وہ پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی ٹی ایم ایس ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے، محمد جنید جلیل خان کوڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف نیشنل نیوکلیئر ڈیٹی کشن آرکی ٹیکچر اسلام آباد،اشہد جواد کو ممبر کسٹمز پالیسی ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد،گریڈ20کے چوہدری محمد جاویدکو چیف ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے کلکٹر کلکٹریٹ آف کسٹمز ایڈجیوڈیکیشن ون کراچی، عرفان جاوید کو کلکٹر کسٹمز ایکسپورٹ کراچی کا موجودہ عہدہ برقرار رکھتے ہوئے کلکٹر ہیڈکوارٹر ایکسپورٹس اینڈ آئی او سی او کراچی کا اضافی چارج، اشرف علی کو کلکٹر آئی او سی او کراچی سے چیف ایف بی آر اسلام آباد، حسن ساقب شیخ چیف کلکٹر کسٹمز ایئرپورٹس اسلام آباد کو ڈی جی کمیونیکیشن اینڈ پبلک ریلیشنز کسٹمز کا اضافی چارج، شفقت علی خان نیازی کو چیف ایف بی آر، خواجہ خرم نعیم کو چیف ایف بی آر، عبد الواحد مروت کو چیف کلکٹر اپریزمنٹ نارتھ پشاور، ثناءاللہ ابڑوکو ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساو¿تھ کراچی اور ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کراچی کا اضافی چارج، منیب سرورکو ڈئریکٹر آئی پی آر انفورسمنٹ سنٹرل لاہور کا اضافی چارج، طیبہ کیانی کو کلکٹر اپریزمنٹ پورٹ قاسم کراچی، محمد نیر شفیق کو کلکٹر اپریزمنٹ ایسٹ کراچی اور کلکٹر ایس اے پی ٹی کا اضافی چارج، محمد عرفان وحید کو کلکٹر کسٹمز ایئرپورٹس اسلام آباد، زب گل شبیر کو کلکٹر اپیل اسلام آباد، اظہر حسین مرچنٹ کو ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر آئی آر ایم کسٹمز اسلام آباد اور ڈائریکٹر رسک مینجمنٹ کسٹمز اسلام آباد کا اضافی چارج، ضیاءاللہ شمس کو کلکٹر ہیڈکوارٹر انفورسمنٹ اسلام آباد، زہرہ حیدر کو ایس اے/کلکٹر چیف کلکٹر ایکسپورٹس اینڈ آئی او سی او کراچی، غلام مصطفی کو چیف ایف بی آر، سعدیہ شیراز کو کلکٹر کسٹمز ایئرپورٹس کراچی، سید عمران سجاد بخاری کو ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ نارتھ اسلام آباد، ایس ایم علی زمان گردیزی کو ڈائریکٹر ریفارمز اینڈ آٹومیشن کراچی، عائشہ بشیر وانی کو کلکٹر انفورسمنٹ پشاور اور متعدد اضافی چارجز، یاسین مرتضیٰ کو ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ گوادر، عدیم خان کو ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی اور ہیڈکوارٹر کا اضافی چارج، گریڈ19کے ڈاکٹر ناصر خان کو کلکٹر انفورسمنٹ گڈانی، ارباب قیصر حمیدکو چیف ایف بی آر، محمد مسعود صابر کو ڈائریکٹر لاءاینڈ پروسیکیوشن لاہور، شیراز احمدکو سیکریٹری ایف بی آر، سید فضل صمد کو چیف ایف بی آر، سادیہ صدف کو کلکٹر آئی او سی او کراچی، شاہد جان کو کلکٹر گلگت بلتستان، سلمان افضل کو ڈائریکٹر جنرل کسٹمز ویلیوایشن کراچی کا اضافی چارج اور افضل احمد کو ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساو¿تھ کراچی تعینات کردیا گیا ہے۔




