Breaking NewsEham Khabar

بدعنوانی میں ملوث چھ اپریزنگ آفیسرزمعطل

کراچی (کسٹم بلیٹن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بدعنوانی میں ملوث چھ اپریزنگ افسران کو فوری طور پر معطل کردیا ہے اور یہ معطلی محکمانہ کارروائی مکمل ہونے تک برقرار رہے گی، معطل ہونے والے افسران میں شامل اپریزنگ آفیسرجاوید رضا، اپریزنگ آفیسر اسداللہ، اپریزنگ آفیسر محمد بلال،اپریزنگ آفیسر فواد حسین ،اپریزنگ حمادعاقب اوراپریزنگ آفیسر ظاہر علی سینٹرل اپریزنگ یونٹ کراچی میں خدمات انجام دے رہے تھے، ذرائع کے مطابق یہ اقدام محکمانہ احتساب اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے تاکہ حساس نوعیت کے کسٹمز معاملات میں کسی قسم کی بے ضابطگی اور غیر شفاف عمل نہ ہولیکن سینٹرل ایگزامینیشن یونٹ میں تعینات ایگزامن افسران کی جانب سے درآمدکنندگان اورکلیئرنگ ایجنٹس کومبینہ طورپر بلیک میل کرکے لاکھوں روپے کی رشوت وصول کی جارہی تھی اوریہ سلسلہ اب تک جاری ہے ، اس سلسلے میں درآمدکنندگان اورکلیئرنگ ایجنٹس کی جانب سے متعددبارمتعلقہ حکام کو شکایات بھی کی گئی ہیں جس پر ایف بی آرکی جانب سے سینٹرل ایگزامینشن یونٹ میں تعینات افسران کو معطل کیاگیاہے۔اس سلسلے میں ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ ان افسران کی معطلی محکمانہ ضابطہ کار کا حصہ ہے اور ان کے خلاف انکوائری مکمل ہونے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ ادارہ کسٹمز کلیئرنس اور اشیاءکی جانچ پڑتال کے حساس معاملات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button