وفاقی ٹیکس محتسب آصف جاہ کے دورمیں 64ہزارکیسوں کے فیصلے ، 98فیصدفیصلے ٹیکس دہندگان کے حق میں

کراچی(کسٹم بلیٹن) سابق وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف جاہ نے کہاکہ اپنے چارسالہ دورِملازمت میں ریکارڈ 64ہزارکیسوں کے فیصلے کئے گئے جن میں 98فیصدفیصلے ٹیکس دہندگان کے حق میں کیے گئے اوران تمام فیصلوں پرایف بی آرنے عملدرآمدکیا،ان کی مدتِ ملازمت 29ستمبر2025کوختم ہوئی،وہ اپنی کتاب ”محتسب کی ڈائری“کی رونمائی کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے،آصف جاہ نے کہاکہ گذشتہ 21سال کے دوران ایف ٹی اوکے پاس مجموعی طورپر37ہزارکیس رجسٹرڈہوئے جبکہ ان کے دورمیں صرف چاربرسوں کے دوران 64ہزارکیسزکافیصلہ کیاگیاجوایک نیا ریکارڈہے،انہوں نے کہاکہ اپنی ملازمت کے دوران کوشش کی کہ ٹیکس دہندہ اورٹیکس وصول کنندہ دونوں کوعزت دی جائے اورانصاف کاعمل تیز اورشفاف بنایا جائے،انہوں نے بزنس کمیونٹی سے کہاکہ وہ ملک کی ترقی اورخدمت کے لئے اپناکرداراداکریں،تقریب سے چیف کلکٹراپریزمنٹ واجدعلی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آصف جاہ کی خدمات اورفیصلوں نے ایف ٹی اوکے نظام کو مو¿ثر بنایا،انہوں نے ٹیکس دہندگان کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات محنت کی اورادارے کے تشخص کوبہتربنایا،چیئرمین ایپکاارشدخورشیدنے کہاکہ آصف جاہ کی کتاب ”محتسب کی ڈائری“ میں ان کے تجربات، فیصلے اورانصاف کی فراہمی کی جدوجہد کومفصل اندازمیں پیش کیاگیاہے،اس موقع پرنائب صدرایف پی سی سی آئی آصف سکی،وائس چیئرمین ایپکاقمرالسلام،کلکٹراپریزمنٹ نیئرشفیق،ڈی جی ٹرانزٹ ٹریڈمحسن رفیق،ایف ٹی اوایڈوائزرگل رحمن،انچارج ایف ٹی او بدرالدین قریشی سمیت بڑی تعدادمیں کلیرنگ ایجنٹس، افسران اورکاروباری شخصیات بھی موجودتھیں جنہوں نے آصف جاہ کی خدمات کوخراجِ تحسین پیش کیا۔



