ایف بی آر کے پرنسپل اپریزر سید ارشاد علی شاہ بحال، جبری ریٹائرمنٹ کی سزا کالعدم قرار

اسلام آباد(کسٹم بلیٹن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ہیڈکوارٹرز) اسلام آباد میں تعینات پرنسپل اپریزر (TS-17) سید ارشاد علی شاہ کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا کے خلاف دائر کردہ اپیل پر سیکرٹری ریونیو ڈویڑن / مجاز اتھارٹی نے سنا گیا اور سروس میں فوری طور پر بحال کر دیا گیا ہے، سید ارشاد علی شاہ نے سول سرونٹس (اپیل) رولز 1977 کے رول 4 کے تحت محکمانہ اپیل دائر کی تھی جس میں انہوں نے ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے ان پر عائد کی گئی سول سرونٹس (ای اینڈ ڈی) رولز 2020 کے تحت رول کے تحت “جبری ریٹائرمنٹ” کی بڑی سزا کو چیلنج کیا تھا، سیکرٹری ریونیو ڈویڑن بطور اپیلیٹ اتھارٹی نے انہیں 16 جولائی 2025کو ذاتی سماعت کا موقع فراہم کیا، سماعت کے دوران اپیل کنندہ کی زبانی معروضات، جمع کرائے گئے شواہد اور محکمہ کی جانب سے پیش کردہ مو¿قف کا بغور جائزہ لینے کے بعد اپیلیٹ اتھارٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ مذکورہ محکمانہ کارروائی میرٹ پر نہیں کی گئی اور نہ ہی کیس کے اہم نکات کا مناسب جائزہ لیا گیا، خصوصاً اپیل کنندہ کی جانب سے فراہم کردہ میڈیکل ریکارڈ کو نظر انداز کیا گیا، اس بناءپر سیکرٹری ریونیو ڈویژن / اپیلیٹ اتھارٹی نے سول سرونٹس رول کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے جبری ریٹائرمنٹ کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا اور سید ارشاد علی شاہ کو فوری طور پر سرکاری ملازمت میں بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا۔




