Breaking NewsEham Khabar

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے بینک اکائونٹ کی تفصیل لازمی قرار

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تنخواہ دار طبقے کے لیے بینک اکائونٹ کی تفصیلات فراہم کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آرکی جانب سے جاری کردہ ایس آراو 1213 کے ذریعے نئے اور بظاہر “سادہ” انکم ٹیکس ریٹرن فارم کے مسودے میں کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق، یہ اقدام دستاویزی نظام کو مضبوط بنانے اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ایس آراوکے مطابق گوشوارے جمع کروانے والوں کو اپنے تمام بینک اکاﺅنٹس کی تفصیل دینالازمی ہوگی جس میں اکائونٹس کا اختتامی بیلنس فراہم کریں۔اس سے واضح ہوتا ہے کہ ایف بی آر کے پاس جزوی معلومات پہلے ہی موجود ہیں، اور اب ٹیکس دہندگان سے کہا جا رہا ہے کہ وہ تمام اکاو¿نٹس کی مکمل تفصیلات دوبارہ درج کریں۔ماہرین کے مطابق، ایسے افراد جنہوں نے سال کے دوران نوکری یا بینک تبدیل کیے ہیں، یا جن کے متعدد اکائونٹس کھلے ہوئے ہیں، ا±ن کے لیے گوشوارہ فائل کرنا اب قدرے پیچیدہ ہو سکتا ہے۔ یہاں تک کہ غیرفعال بینک اکائونٹس بھی لازماً ظاہر کرنے ہوں گے۔ایف بی آر نے خبردار کیا ہے کہ اگر بینک اکائونٹس کی تفصیلات فراہم نہ کی گئیں تو گوشوارہ نامکمل تصور کیا جائے گا، جس کے باعث جرمانے یا گوشوارہ مسترد ہونے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ٹیکس ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ تمام افراد جلد از جلد اپنے تمام بینک اکائونٹس کی تفصیلات اکٹھی کریں، تاکہ آخری تاریخ کے قریب پریشانی سے بچا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button