سولر پینل کی درآمد پرایک کھرب سے زائدکی منی لانڈرنگ ثابت

کراچی(کسٹم بلیٹن)ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے 13کمپنیوں پر سولرپینل کی درآمدپر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام کو کسٹمزایڈجیوڈیکیشن کلکٹریٹ کی جانب سے درست قراردیتے ہوئے 13جعلی سولرپینل درآمدی کمپنیوں پرایک کھرب11ارب روپے مالیت کے جرمانے عائدکردیئے ہیں۔ ڈپٹی کلکٹرایڈجیوڈکیشن ڈاکٹر ارم زہرہ کی سربراہی میں سنایا گیا۔دستاویزات کے مطابق 13جعلی درآمدی کمپنیوں کے ذریعے ایک کھرب 20ارب روپے کی رقم سولر پینل امپورٹس ظاہرکرکے بیرون ملک رقوم منتقل کی جبکہ ایک کھرب40ارب روپے ان کمپنیوں کے بینک اکاو¿نٹس میں جمع ہوئے جن میں سے 45 ارب روپے نقدی کی صورت میں جمع کرائے گئے، فیصلہ میں کہاگیاہے کہ سولر پینل درآمدکی جانے والی تمام13کمپنیاںکاحقیقی طورپر کوئی وجودنہیں تھاان کمپنیوںکے صرف دستاویزات میں بنی ہوئی تھیں۔ان کمپنیوں نے سیلز ٹیکس گوشواروں میں 85ارب روپے مالیت کی جعلی مقامی فروخت ظاہرکی جس کے لئے فرضی خریداروں کے نام شامل کئے گئے تھے۔ دستاویزات کے مطابق ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کی جانب سے جاری کئے جانے والے فیصلے میںجعلی کمپنیوں پر مجموعی طورپرایک کھرب 11ارب روپے مالیت کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں ان میںمیسرزبرائٹ اسٹار بزنس سولوشن پرائیویٹ لمیٹڈ پشاور پر 53 ارب روپے،میسرز مون لائٹ ٹریڈرز (ایس ایم سی) پرائیویٹ لمیٹڈ پشاور پر 21 ارب روپے، میسرزاسمارٹ امپیکس کوئٹہ پرایک ارب 40کروڑروپے ،میسرز احسان امپورٹر اینڈ ایکسپورٹر کوئٹہ پر 2 ارب روپے ،میسرز اسد اللہ انٹرپرائزز کوئٹہ پر 1 ارب روپے،میسرز ایس ایچ ٹریڈرز پر ایک ارب20کروڑروپے،میسرز ڈیلٹا ٹریڈنگ کمپنی اسلام آباد پر2ارب60کروڑروپے ،میسرز سحر انٹرنیشنل پر ایک ارب70کروڑروپے،میسرز اسکائی لنکر بزنس چین پر 2 ارب روپے،میسرز اسکائی لنکرز ٹریڈنگ کمپنی پر 8ارب60کروڑروپے،میسرز پاک الیکٹرانکس پر 50کروڑروپے،میسرز رائل زون پرائیویٹ لمیٹڈ پر 16 ارب اورمیسرز سولر سائیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ پر7ارب70کروڑروپے کا جرمانہ عائد کیاگیاہے۔ ایڈجیوڈکیشن کلکٹریٹ کی جانب سے جاری کئے جانے فیصلے میںکہاگیاہے کہ منی لانڈرنگ میںملوث ملزمان اپنے کیس کی پیروی کے لئے پیش نہیں ہوئے جس پر 45ملزمان پر چارکروڑ50لاکھ روپے کے جرمانے بھی نے عائدکئے گئے ہیںح۔ علاوہ ازیںمیسرز سولر سائٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے 327 کنٹینرز پر مشتمل سولر پینلز کے کنسائمنٹس کراچی کی مختلف بندرگاہوں پرموجودہیں جنہیں ضبط کرلیاگیاہے اوران کی نیلامی سے حکومت کوایک ارب50کروڑروپے کی آمدنی متوقع ہے۔




