Breaking NewsEham Khabar

بی ایم پی پروگریسیو کی کور کمیٹی نے ایف پی سی سی آئی الیکشن میں نئے اتحاد کا حصہ نہ بننے کے فیصلے کی توثیق کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بزنس مین پینل پروگریسیو کے فیصلہ کیاہے کہ وہ فیڈریشن کے انتخابات میں نئے اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا۔تفصیلات کے مطابق برزن میں پینل پروگریسیو کی کور کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی، حیدرآباد، دادو، اندرون سندھ اور ملک کے دیگر حصوں سے چیمبرز آف کامرس، مختلف تجارتی ایسوسی ایشنز، ویمن چیمبرز اور چھوٹے چیمبرز کی نمائندہ ٹریڈ باڈیز کے سرپرست اعلیٰ، نمائندگان اور چیئرمین نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکا نے بی ایم پی پروگریسیوکی قیادت اور بزنس کمیونٹی کی بلا تفریق خدمت کے عزم کی بھرپور تائید کی اور گروپ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اجلاس میں چیئرمین بی ایم پی پروگریسیو اور ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں، نائب صدر امان پراچہ اور نائب صدر آصف سخی نے فیڈریشن میں اپنی کارکردگی پر روشنی ڈالی جس کو شرکاءنے سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر سیکریٹری جنرل خرم اعجاز اور سپریم کونسل کے رکن شبیر منشاءبھی موجود تھے۔ثاقب فیاض مگوں نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا جس کی بدولت ہم بزنس کمیونٹی کے دیرینہ مسائل حل کرنے میں کافی حد تک کامیاب رہے۔بی ایم پی پروگریسیو ایک آزاد پلیٹ فارم ہے جو تمام فیصلے کور کمیٹی کی مشاورت سے کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن بلا امتیاز خدمت ہے، قیادت یا اقتدار ہمارا ہدف نہیں۔ ہم میرٹ پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے وفاقی بجٹ میں 37 اے جیسے اقدام کی مخالفت بھی کی جو ٹریڈ کے لیے مشکلات کا باعث ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ حکومت بجلی کے نرخ 9 سینٹ پر لائے اور شرح سود میں بھی نمایاں کمی کرے۔اجلاس میں کور کمیٹی نے شجاعت علی اور شاہد علی کو کراچی کا وائس چیئرمین نامزد کرنے کا اعلان کیا۔ کور کمیٹی نے متفقہ طور پر اس فیصلے کی توثیق کی گئی کہ بی ایم پی پروگریسیو ایک خودمختار اور مضبوط گروپ کے طور پر ابھر چکا ہے جو ایف پی سی سی آئی کے آئندہ انتخابات میں کسی نئے اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا۔ کور کمیٹی نے چیئرمین پر زور دیا کہ وہ یو بی جی کی قیادت سے رابطہ کریں اور ان سے اتحاد کے بارے میں واضح مو¿قف طلب کریں کیونکہ اب تک ان کی جانب سے کوئی حتمی مو¿قف سامنے نہیں آیا۔گزشتہ سال ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بی ایم پی پروگریسیو نے یو بی جی کے ساتھ اتحاد کیا تھا اور اس باہمی اشتراک کی بدولت کامیابی حاصل ہوئی۔ اس کامیابی نے ثابت کیا کہ بی ایم پی پروگریسیو اب محض ایک نیا یا تیسرا گروپ نہیں رہا بلکہ ایک باوقار، بااثر اور فیصلہ کن قوت بن چکا ہے جو آج ایف پی سی سی آئی کی دو بڑی سیاسی طاقتوں میں سے ایک ہے۔اجلاس میں مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا جائے گا اور ملک گیر سطح پر رابطہ مہم کو مزید مو¿ثر اور تیز کیا جائے گا۔اجلاس کے بعد بی ایم پی پروگریسیو کے سپریم کونسل کے رکن عدیل صدیقی، ویمن چیمبر آف کامرس کورنگی کی بانی صدر و سرپرست اعلیٰ صاحبزادی ماہین خان اور دادو چیمبر آف کامرس کے بانی و سرپرست غلام مصطفیٰ سولنگی کی جانب سے چیئرمین ثاقب فیاض مگوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں ملک بھر سے چیمبرز، ایسوسی ایشنز، ویمن چیمبرز اور چھوٹے چیمبرز کی65 ٹریڈ باڈیز نے شرکت کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button