کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشنز کی فیس لیس کلیئرنس کی حمایت، چیف کلکٹر اپریزمنٹ کے بروقت فیصلوں کو سراہا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ارشد خورشید اور کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد عامر نے کسٹمز کراچی میں فیس لیس اسیسمنٹ سسٹم پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جدید اور شفاف نظام معزز وزیر اعظم کے اصلاحاتی ایجنڈے اور تجارتی سہولت کے وڑن کی عکاسی کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس نظام کے تحت کلیئرنس سختی سے فرسٹ اِن فرسٹ آو¿ٹ کی بنیاد پر یقینی بنائی جا رہی ہے جو شفافیت اور میرٹ کو فروغ دیتا ہے، نئے تعینات ہونے والے چیف کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ ساو¿تھ واجد علی کی زیر صدارت اجلاس میں دونوں ایسوسی ایشنز نے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے فیصلے کو مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پالیسی کی کامیابی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی، اجلاس میں چیف کلکٹر نے متعدد اہم فیصلے کیے جن میں ہر کلکٹریٹ میں اسیسمنٹ اور ایگزامینیشن میں تاخیر کے خاتمے کے لیے اسسٹنٹ کلکٹرز کو فوکل پرسن مقرر کرنا، دوسری ریویو کو باضابطہ سماعت کے بغیر مسترد نہ کرنے کی یقین دہانی، فیس لیس اسیسمنٹ کے عمل کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اقدامات، کسٹمز ہاو¿س میں نان اسیسمنٹ امور کے لیے علیحدہ فیسی لیٹیشن سینٹر قائم کرنے پر غور اور افسران کی کمی کو پورا کرکے غیر ضروری ری اسیسمنٹس کو کم کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں، چیئرمین ایپکا ارشد خورشید اور صدر کے سی اے اے محمد عامر نے کہا کہ ایسوسی ایشنز کی کوشش ہمیشہ یہ رہی ہے کہ تاجر برادری کو سہولت فراہم کی جائے اور کلیئرنس کے عمل کو تیز اور شفاف بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ چیف کلکٹر واجد علی کا مثبت رویہ اور بروقت فیصلے قابل تحسین ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ان کی قیادت میں فیس لیس کسٹمز کلیئرنس مزید مو¿ثر، شفاف اور تجارتی سہولت کے مطابق ہوگی جو نہ صرف حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے عین مطابق ہے بلکہ ملکی معیشت کے استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔