Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar

انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کی گہرے سمندر میں بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل لانچیں ضبط

کراچی(کسٹم بلیٹن)کلکٹریٹ آف انفورسمنٹ کراچی نے گہرے سمندرمیں بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسمگل کیاجانے والاکروڑوں روپے مالیت کاایرانی ڈیزل اوراسمگلنگ میںاستعمال ہونے والی لانچیں ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق کلکٹر انفورسمنٹ کراچی معین الدین وانی کی خصوصی ہدایات اور ایڈیشنل کلکٹر علی رضا نقوی کی سربراہی میں کسٹمز انفورسمنٹ کے میرین یونٹ نے گہرے سمندر میں اسمگلنگ کے خلاف تاریخ ساز کارروائی کرتے ہوئے تین لانچوں سے 132,564 لیٹر ایرانی ہائی اسپیڈ ڈیزل برآمد کرلیا، ضبط شدہ ڈیزل کی مالیت 3 کروڑ 31 لاکھ روپے جبکہ لانچوں کی مالیت4کروڑ50 لاکھ روپے ہے، اس طرح مجموعی طور پر 7 کروڑ 81 لاکھ روپے کا سامان ضبط کیا گیا، کارروائی اے ایس او کی چھاپہ مار ٹیم نے مستند خفیہ اطلاعات پر کی کہ ایرانی ڈیزل کو ساحلی راستوں سے اسمگل کیا جا رہا ہے، میرین انفورسمنٹ ٹیم نے سومیانی، پھور اور ساپت کے سمندری علاقوں میں رات کے وقت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لانچوں کا درست سراغ لگا کر انہیں بغیر کسی جانی نقصان کے قابو میں لے لیا اور بعد ازاں تمام لانچوں اور اسمگل شدہ ڈیزل کو کراچی پورٹ پر اے ایس او دفتر منتقل کردیا گیا، کسٹمز حکام کے مطابق یہ میرین یونٹ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے، قبل ازیں ستمبر 2025 میں ہی میرین ٹیم نے اوڑماڑہ اور سونمیانی کے ساحلی علاقوں میں دو الگ کارروائیوں کے دوران 18,271 لیٹر اور 29,272 لیٹر اسمگل شدہ ہائی اسپیڈ ڈیزل برآمد کیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button