Breaking NewsEham Khabar

بیرون ملک سے آرڈر کی گئی تمام ڈیجیٹل اشیاءپر ٹیکس لاگو نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( کسٹم بلیٹن) وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل معیشت میں بین الاقوامی کاروباری سرگرمیوں کو سہولت دینے اور بیرونی ڈیجیٹل سروس فراہم کنندگان کی ٹیکس سے متعلقہ بے یقینی کو ختم کرنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے، ایس آر او 1366 کے ذریعے ایک واضح اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی 2025 سے بیرون ملک سے آرڈر کی گئی تمام ڈیجیٹل اشیاءاور خدمات پر ڈیجیٹل پریزنس پروسیڈز ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔یہ نوٹیفکیشن ڈیجیٹل پریزنس پروسیڈز ٹیکس ایکٹ 2025 کی دفعہ 15 کے تحت جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت حکومت کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی خاص قسم کے ڈیجیٹل لین دین کو اس ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں وہ تمام ڈیجیٹل مصنوعات، جیسے کہ سافٹ ویئر، ای بکس، آن لائن سبسکرپشنز، کلائوڈ سروسز اور دیگر ڈیجیٹل موادبیرون ملک سے خریدسکتے ہیں جو نئے ڈیجیٹل ٹیکس کے دائرہ کار سے باہر ہوں گی۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ بین الاقوامی کاروباری اداروں، فری لانسرز، اور ٹیکنالوجی سیکٹر کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے، جو پہلے پاکستان کے ٹیکس دائرہ اختیار کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال کا سامنا کر رہے تھے۔ اس سے ان کمپنیوں کے لیے راہ ہموار ہوگی جو پاکستانی صارفین کو آن لائن فراہم کرتی ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ اس اقدام سے پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا اور غیر ملکی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو مقامی مارکیٹ میں داخلے کے لیے سازگار ماحول میسر آئے گا۔ ساتھ ہی، حکومت کی جانب سے آئندہ وضاحت کی توقع بھی کی جا رہی ہے کہ کون کون سی خدمات اور اشیائ اس استثنیٰ کے دائرہ کار میں آئیں گی، تاکہ فیلڈ فارمیشنز اور درآمد کنندگان کے درمیان ابہام ختم ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button