Breaking NewsCrimeEham Khabar

انفورسمنٹ کلکٹریٹ نے ایک ارب سے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءتلف کیں

کراچی (کسٹم بلیٹن )پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے مختلف کارروائیوں میںضبط کی جانے والی مضر صحت ممنوعہ اسمگل شدہ اورزائد المیعاد اشیاءو منشیات کو تلف کرنے کی تقریب منعقد کی گئی ،تقریب کے مہمان خصوصی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی معین الدین احمد وانی نے مختلف کامیاب کارروائیوںمیں ضبط کی گئی 1 ارب15 کروڑروپے مالیت کی ممنوعہ،مضر صحت زائد المیعاد اسمگلڈ اشیاءاور منشیات کونذرآتش کرنے کی تقریب میں شرکت کی ،تلف کی گئی اشیاء3969غیرملکی شراب کی بوتلیں،408بیئرکے کین،دوکلوسے زائد چرس،337ٹن مضرصحت چھالیہ،26ہزارکلوگرام انڈین گٹکا، 90ہزارمختلف برانڈ کے غیرملکی اسمگل شدہ سگریٹس،48ہزارایرانی جوس کے کین، 53ہزارکلوچائنیزسالٹ، 62ہزارکلوگرام خشک دودھ، 26ہزارلیٹرخوردنی ایرانی تیل، چارہزارکلوگرام ایرانی خوردنی گھی جبکہ زائد المیعادادویات کی بھاری مقدار،چاکلیٹس،بسکٹس ،کیک ،زائد المیعادکاسمیٹکس اوردیگرکھانے پینے کی اشیاءشامل تھیں،اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ ہیڈ کوارٹریاسر کلور، ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ (اے ایس او) سید محمد رضا نقوی ،ڈپٹی کلکٹر انفورسمنٹ ہیڈ کوارٹر رابیل کھوکر،ڈپٹی کلکٹر انفورسمنٹ ہیڈ کوارٹر شہزاد علی، اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اے ایس او بسمہ جتوئی صاحبہ,اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ یاسر کبیر گجرکے علاوہ پاکستان کسٹمز کے دیگر کلکٹریٹس کے افسران، مختلف محکموں کے سینئر افسران، سندھ رینجرز، سندھ پولیس، حساس اداراوں/ایجنسیوں کے نمائندوں و کاروباری شخصیات اور عمائدین شہر نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button