فالکن آئی نے اردواورانگریزی زبان میں پہلی ٹریکنگ ایپ متعارف کرادیا

کراچی (کسٹم بلیٹن) پاکستان کی سب سے بڑی آئی او ٹی فلیٹ مینجمنٹ کمپنی “فالکن آئی” نے انگریزی اوراردوزبان میں ملک کی پہلی وہیکل ٹریکنگ ایپ متعارف کروادی ہے، جو صارفین کو انگریزی کے ساتھ ساتھ اردوزبان میںمکمل استعمال کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یہ اقدام جدید ٹیکنالوجی کو ہر طبقے تک پہنچانے اور زبان کی رکاوٹوں کو دور کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ایپ میں جدید فیچرز جیسے براہِ راست گاڑی کی نگرانی ،اس ایپ کا استعمال بایومیٹرک طریقے سے ہوتاہے کوئی غیرمتعلقہ شخص اس کو استعما ل نہیں کرسکتا، ریموٹ کے ذریعے گاڑی دورسے بندکی جاسکتی ہے جبکہ ایپ پر گاڑیوںکے سفرکی مکمل تفصیلات دستیاب ہوں گی۔ ان تمام سہولیات کو اب صارفین اپنی پسندیدہ زبان میں استعمال کر سکتے ہیں، جس سے ٹیکنالوجی ان افراد کے لیے بھی قابلِ رسائی ہوگئی ہے۔فالکن آئی کی یہ نئی ایپ نہ صرف شہری علاقوں بلکہ جنوبی پنجاب، اندرونِ سندھ اور خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں جیسے نیم شہری و دیہی علاقوں میں بھی مقبول ہو رہی ہے، جہاں اب تک زبان کی رکاوٹ ٹیکنالوجی کے استعمال میں بڑی رکاوٹ سمجھی جاتی تھی۔ اب اردو زبان کی شمولیت سے یہ خلا بھی پ±ر ہو گیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں دیگر علاقائی زبانیں بھی ایپ میں شامل کی جائیں گی تاکہ مزید افراد اس ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکیں۔ فالکن آئی کے مطابق ان کا مقصد صرف جدید ترین ٹریکنگ سسٹم فراہم کرنا نہیں بلکہ اسے ہر پاکستانی کے لیے قابلِ فہم، قابلِ استعمال اور مو¿ثر بنانا ہے۔یہ ایپ جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI)، مشین لرننگ اور انشورنس انٹیگریشن جیسی خصوصیات سے آراستہ ہے، جو نہ صرف ذاتی گاڑیوں بلکہ کمرشل فلیٹ کی مکمل نگرانی اور حفاظت کو یقینی بناتی ہے۔فالکن آئی کا یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب حکومت پاکستان ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی توسیع اور ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دے رہی ہے۔ نجی شعبے کی جانب سے ایسا قدم اس قومی ایجنڈے کے لیے نہایت حوصلہ افزا اور قابلِ تقلید مثال ہے۔ٹیکنالوجی کی دنیا میں اردو زبان کو مکمل طور پر شامل کر کے فالکن آئی نے نہ صرف ایک نیا معیار قائم کیا ہے بلکہ دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے بھی راستہ ہموار کیا ہے کہ وہ بھی اپنی مصنوعات اور خدمات کو مقامی زبانوں میں دستیاب بنائیں تاکہ ہر شہری کو ڈیجیٹل معیشت میں مو¿ثر کردار ادا کرنے کا موقع میسر آ سکے۔




