ایف بی آر نے پوسٹ کلیئرنس آڈٹ اور انٹرنل آڈٹ کی حدودکا تعین کردیا

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے پوسٹ کلیئرنس آڈٹ اورانٹرنل آڈٹ کی حددوکا تعین کرتے ہوئے ایس آراور1655جاری کردیاہے ، ایس آاوکے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل پوسٹ کلیئرنس آڈٹ و انٹرنل آڈٹ کی ازسرنو تنظیم، افعال اور دائرہ کار کا اعلان کیاگیا ہے ،جس کے تحت سابقہ ایس آراو1114اورایس آراو1494کو منسوخ کردیا گیا ہے، نئے ایس آراوکے مطابق پوسٹ کلیرنس آڈٹ و انٹرنل آڈٹ کا ہیڈ کوارٹر کراچی ہوگا جو نیشنل کسٹمز آڈٹ اسٹریٹجی کی تیاری، پوسٹ کلیئرنس اور انٹرنل آڈٹ پالیسی، آڈٹ کے انتخاب، منصوبہ بندی، مینجمنٹ، شفافیت، معیار، ریویو اور فیڈ بیک کے نظام پر عملدرآمد کرے گا، آڈٹ کا انتخاب رسک بیسڈ اور ڈیٹا اینالیٹکس کی بنیاد پر ہوگا اور آڈٹ نتائج کی بنیاد پر کسٹمز کمپلائنس بہتر بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے، پوسٹ کلیرنس آڈٹ کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ ویئرہاﺅسز، ٹرمینل آپریٹرز، کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس، شپنگ ایجنٹس، ڈیوٹی فری بونڈز، ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز، ڈیوٹی ڈرا بیک، ریفنڈز، شپ اسٹورز، ٹرانزٹ سامان، ایکسپورٹ فیس لیٹیشن اسکیم اور عارضی درآمدات سمیت تمام تجارتی سرگرمیوں کا آڈٹ کرے، ادارہ جاتی بنیادوں پر امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کا آڈٹ بھی کیا جائے گا، انٹرنل آڈٹ کی ذمہ داریوں میں کسٹمز کے اخراجات، اکاﺅنٹس، اثاثہ جات اور کارکردگی کا مکمل آڈٹ شامل ہوگا، نوٹیفکیشن کے تحت جدید ڈیٹا اینالیٹکس سینٹر قائم کیا گیا ہے جو اے آئی، ڈیٹا سائنس، شماریات اور تکنیکی ماہرین کی مدد سے درآمدات و برآمدات میں مشکوک لین دین، مس ڈیکلریشن، انڈر ویلیوایشن، اوور ویلیوایشن اور غلط کلیسی فکیشن کی نشاندہی کرے گا، اس کے ساتھ ساتھ آڈٹ مینجمنٹ سیل بھی قائم کیا گیا ہے جو سالانہ آڈٹ پلان تیار کرے گا، کارکردگی کوکے پی آئی اس کے ذریعے مانیٹر کرے گا اور عالمی بہترین روایات کو اختیار کرے گا، نئے ڈھانچے کے تحت سات ڈائریکٹوریٹس قائم کیے گئے ہیں جن میں ہیڈ کوارٹر کراچی، ساوتھ کراچی، ایسٹ کراچی، ایکسپورٹس کراچی، بلوچستان کوئٹہ، سنٹرل لاہور اور نارتھ اسلام آباد شامل ہیں، ہر ڈائریکٹوریٹ کو اپنے متعلقہ کسٹمز کلکٹریٹس اور ڈائریکٹوریٹس میں درآمدات، برآمدات، ٹرانزٹ سامان، ڈیوٹی ڈرا بیک، ریفنڈز، وئیر ہاﺅسز اور شپنگ ایجنٹس کے آڈٹ کا مکمل اختیار دیا گیا ہے، مزید یہ کہ ڈائریکٹر جنرل کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ متنازعہ اور پرانے کیسوں کا دائرہ کار طے کرے اور ضرورت کے مطابق آڈٹ مینجمنٹ سیل اور ڈیٹا اینالیٹکس سینٹر کے افسران تعینات کرے، ایس آراوکے مطابق پوسٹ کلیرنس آڈٹ کو عالمی کسٹمز آرگنائزیشن اور ڈبلیو ٹی او کی گائیڈ لائنز کے مطابق جدید ترین خطوط پر استوار کیا گیا ہے جبکہ جاری کیاجانے والا ایس آراو30 اگست2025 سے نافذ العمل ہوگا