Breaking NewsEham Khabar

ایف بی آر نے ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر کسٹمز افسر کو نوکری سے فارغ کر دیا

اسلام آباد (کسٹم بلیٹن )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کسٹمز ایئرپورٹس کلکٹریٹ کراچی کے پریونٹیو آفیسر (گریڈ 16) سید علی شاہ کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے، جنہوں نے آسٹریلیا جانے کے لیے 22 فروری 2025 سے 23 مارچ 2025 تک 30 دن کی ایکس-پاکستان رخصت حاصل کی تھی لیکن رخصت ختم ہونے کے بعد نہ تو واپس ڈیوٹی جوائن کی اور نہ ہی رخصت میں توسیع کی کوئی درخواست دی، حالانکہ انہیں وضاحتی خطوط 8 اپریل اور 11 اپریل 2025 کو ارسال کیے گئے تھے، تاہم عدم توجہ کے باعث ان کے خلاف سول سرونٹس (ای اینڈ ڈی) رولز 2020 کے تحت قاعدہ 6 اور 7 کے تحت باضابطہ انکوائری کے بغیر تادیبی کارروائی شروع کی گئی، اور 7 مئی 2025 کو انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا جس میں ان پر رول 3(b) کے تحت ’مس کنڈکٹ‘ کا الزام عائد کیا گیا، شوکاز نوٹس کے جواب میں سید علی شاہ نے 5 جون 2025 کو مو¿قف اختیار کیا کہ وہ اپنی اہلیہ کی بیماری کے باعث واپس نہ آسکے اور 23 جون 2025 کو ڈیوٹی جوائن کرنے کی یقین دہانی کرائی، مگر وہ اپنے اس تحریری وعدے پر بھی پورا نہ اترے، جس کے بعد 8 جولائی 2025 کو انہیں ذاتی سماعت کا موقع فراہم کیا گیا جس میں وہ اور محکمے کی نمائندہ محترمہ سکینہ (ڈپٹی کلیکٹر) ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے، سماعت میں سید علی شاہ نے تسلیم کیا کہ وہ 24 مارچ 2025 سے مسلسل غیر حاضر ہیں اور اس کی وجہ اہلیہ کی صحت کی خرابی بتائی لیکن ان کے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت یا میڈیکل دستاویزات پیش نہ کی گئیں، اس کے باوجود انہیں پیشکش کی گئی کہ اگر وہ 10 دن کے اندر اندر ڈیوٹی جوائن کر لیں تو نرمی برتی جا سکتی ہے لیکن انہوں نے انکار کرتے ہوئے ایک اور درخواست جمع کرائی جو 8 جولائی 2025 کو موصول ہوئی جس میں انہوں نے مشروط طور پر 23 ستمبر 2025 کو ڈیوٹی جوائن کرنے کی خواہش ظاہر کی، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ سرکاری ملازمت جاری رکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، اس لیے اتھارٹی نے قرار دیا کہ ان کے خلاف “مس کنڈکٹ” کا الزام ثابت ہو چکا ہے، اور ممبر ایڈمن/ایچ آر ایف بی آر نے سول سرونٹس (ای اینڈ ڈی) رولز 2020 کے قاعدہ 4(3)(d) کے تحت ان پر “ملازمت سے برطرفی” کی بڑی سزا عائد کرنے کا فیصلہ کیا، ان کی غیر حاضری کی مدت 24 مارچ 2025 سے تاحال کو ری وائزڈ لیو رولز 1980 کے رول 9(3) اور ای اینڈ ڈی رولز 2020 کے رول 5(4) کے تحت بغیر تنخواہ غیر معمولی رخصت تصور کیا جائے گا، جبکہ افسر کو حق حاصل ہے کہ وہ اس حکم کے خلاف سول سرونٹس (اپیل) رولز 1977 کے تحت 30 دن کے اندر متعلقہ اپیلیٹ اتھارٹی میں اپیل دائر کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button