کمرشل بنیادوں پر استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدپر40 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی لگا دی

اسلام آباد (کسٹم بلیٹن) وفاقی حکومت نے کمرشل بنیادوں پر درآمد کی جانے والی استعمال شدہ گاڑیوں پر 40 فیصد نئی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ہے اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے ایس آراو1898جاری کردیاگیاہے ،کمرشل بنیادوں پر درآمدکی جانے والی گاڑیوں 40فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی گاڑیوں پر لگائی جانے والی پہلے سے عائدکسٹمزڈیوٹی کے علاوہ وصول کی جائے گی ، نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام ان تمام استعمال شدہ گاڑیوں پر لاگو ہوگا جو امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 کے اپینڈکس-سی کے تحت درآمد کی جاتی ہیں، ان میں بڑی مسافر بردار بسیںگاڑیاں (پی سی ٹی ہیڈنگ8702)، کاریں اور جیپیں (پی سی ٹی ہیڈنگ8703)، ٹرک، پک اپ اور دیگر تجارتی گاڑیاں (پی سی ٹی ہیڈنگ8704) اور موٹر سائیکلز (پی سی ٹی ہیڈنگ8711) شامل ہیں، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ان گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہے جو نوٹیفکیشن ایس آراو1152کے تحت نافذکی گئی تھی اور نئی ڈیوٹی اس کے علاوہ ہوگی، ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے کمرشل درآمد کنندگان کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوگا جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے، حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد غیر ضروری درآمدات پر قابو پانا، درآمدی بل میں کمی لانا اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو محفوظ رکھنا ہے جبکہ درآمد کنندگان کا مو¿قف ہے کہ اس فیصلے سے تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوں گی اور عام صارفین کے لیے گاڑیاں مزید مہنگی ہوجائیں گی۔




