Breaking NewsEham Khabar

کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 27ستمبر2025 کو منعقد ہوں گے

کراچی(کسٹم بلیٹن)کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن سالانہ جنرل انتخابات برائے 2025-26بروزہفتہ 27 ستمبر 2025کو کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے ہیڈآفس کراچی میںمنعقد کئے جائیں گے۔انتخابات کا اعلا ن کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری منصور علی نے کیا جبکہ انتخابی شیڈول سے متعلق تمام ضروری معلومات ممبران کو الیکشن نوٹس کے ذریعے20 اگست 2025کوپہلے ہی فراہم کر دی گئی ہیں، انتخابی شیڈول کے مطابق نامزدگی فارم 23 اگست سے دستیاب ہوں گے اور نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 4ستمبر مقرر کی گئی ہے، کاغذات کی جانچ پڑتال 8ستمبر کو ہوگی امیدواروں کی فہرست 10ستمبر کو آویزاں کی جائے گی جبکہ انتخابات سے نام واپس لینے کی آخری تاریخ19ستمبرمقررکی گئی ہے اور حتمی فہرست 20ستمبر کو جاری کی جائے گی، ایسوسی ایشن نے تمام ممبران اور ووٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے تمام ممبران اپنی اصلی کسٹمز ایجنٹ لائسنس ب±ک لیٹ اور ایسوسی ایشن کے اسمارٹ کارڈ لازمی ساتھ لائیں، مزید برآں وہ ممبران جن کے بقایا جات یا ممبر شپ فیس واجب الادا ہیں انہیں تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنی ادائیگیاں 3ستمبر تک اداکردیں بصورت دیگر وہ انتخابی عمل میں حصہ لینے یا ووٹ ڈالنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button