کراچی انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینل پر کنسائمنٹس کی گراﺅنڈنگ میں تاخیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی انٹرنیشنل کنٹینرزٹرمینلزپرایگزامینشن کے لئے درآمدی کنسائمنٹس گراﺅنڈنگ میں بلاجوازتاخیرکی جارہی جس کی وجہ سے درآمدکنندگان کو شدیدپریشانی کا سامناکرنے کے ساتھ ساتھ ڈیمرج وڈیٹینشن کی مدمیں لاکھوں روپے کی اضافی ادائیگیاں کرناپڑرہی ہیں ان خیالات کا اظہارکراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری منصورعلی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں کے کہاکہ کے آئی سی ٹی ٹرمینل پر کنٹینرز کے گراو¿نڈ کرنے میں مسلسل تاخیرہورہی ہے جس کی وجہ سے ٹرمینل پرکنٹینرز کا بیک لاگ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے اس سلسلے میں بار بار درخواستوں کے باوجود آپریشنل کارکردگی میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی جبکہ ٹرمینل پر لیبر کی طرف سے جانچ کے لیے کنٹینرز کا انتظام نہیں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں شدید تاخیر ہونے سے تاجر برادری کو پورٹ ڈیمریج اور کنٹینر ڈیٹینشن کی مدمیں اضافی چارجزکی ادائیگیاں کرنے سے کاروباری لاگت میں بے پناہ اضافہ ہورہاہے ۔انہوںنے مزید بتایاکہ ٹرمینل پر کنسائمنٹس کے ایگزامنیشن ایریامیں کنٹینرز کو بند کرنے اور ان کی منتقلی میں مسلسل تاخیر ہو رہی ہے جبکہ کنٹینرز کو سیل نہیں کیا جا رہا ہے اورنہ جانچ کے بعد فوری طور پر منتقل کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے درآمدکنندگان کو مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے ۔ مزید برآں، یہ دیکھا گیا ہے کہ اے کلاس کارگو کی ایگزامینشن کے لیے مختص جگہ فی الحال ناکافی ہے اور اس میں فوری توسیع کی ضرورت ہے۔جنرل سیکریٹری کاکہناہے کہ آپریشن کے بغیر کسی رکاوٹ کے عمل کو یقینی بنانے اور معائنہ کے تحت کارگو کے بڑھتے ہوئے حجم کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے اس علاقے کو بڑھانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹرمینل پر کنسائمنٹس کی ہنڈلنگ کے آلات کی کمی،لیبرکی کمی کی وجہ سے کارگو آپریشنز جیسے ڈی اسٹفنگ اور ری اسٹفنگ کے لیے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹرمینل پر کنسائمنٹس سے ہونے والی چوری کے حوالے سے بھی شدید تشویش کا اظہار کرکیاکہ چوری کے ایسے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے متعدد رپورٹس سامنے آئی ہیں، جس کے نتیجے میں تاجروں کو کافی مالی نقصان پہنچا ہے۔ان واقعات کہ وجہ سے ٹرمین سیکورٹی پر سنگین خدشات پیداہوگئے ہیں،انہوں نے کہاکہ کارگو کی حفاظت اور اسٹیک ہولڈرز کا اعتماد بحال کرنے کے لیے سخت اقدامات کے فوری ضرورت ہے




