Breaking NewsEham Khabar
گڈانی کسٹمز انفورسمنٹ کے دو سپرنٹنڈنٹس معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر نے کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی کے دو سپرنٹنڈنٹس کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالروف بھٹو سپرنٹنڈنٹ اور سید ایاز علی شاہ معصومی سپرنٹنڈنٹ کو سول سرونٹس (ای اینڈ ڈی) کے تحت معطل کیا گیا ہے اور یہ معطلی محکمانہ کارروائی مکمل ہونے تک برقرار رہے گی ایف بی آر نے کہا ہے کہ ان افسران کے خلاف لگنے والے الزامات کی سنگینی اور انکوائری کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا کہ انہیں مزید کس نوعیت کی سزا دی جائے معطلی کے احکامات فوری طور پر نافذالعمل ہو گئے ہیں اور اس دوران دونوں افسران کو محکمانہ کاموں سے الگ کر دیا گیا ہے




