Breaking NewsEham Khabar
لاہور ایئرپورٹ کسٹمز کی اپریزرنگ آفیسر ہیرا مشتاق معطل

لاہور (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سول سرونٹس (ایفیشن سی اینڈ ڈسپلن) رولز2020کے تحت سخت اقدام کرتے ہوئے کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس لاہور کی اپریزرنگ آفیسر مس ہیرا مشتاق کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے. نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ افسر کو محکمانہ انکوائری مکمل ہونے تک معطل رکھا جائے گا ایف بی آر کے مطابق معطلی کا یہ حکم مبینہ الزامات کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے اور اس دوران مس ہیرا مشتاق کی تنخواہ اور مراعات رولز کے مطابق ہوں گی تاہم ان کی سروس سے علیحدگی برقرار رہے گی ذرائع کے مطابق محکمانہ انکوائری کے دوران ان پر لگنے والے الزامات کی نوعیت اور شواہد کی روشنی میں مزید کارروائی متوقع ہے




