Breaking NewsEham Khabar

کوئٹہ کسٹمز : انسپکٹر ملک زین علی بدعنوانی، نااہلی اور بدسلوکی کے الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برخاست

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سخت کارروائی کرتے ہوئے کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کے انسپکٹر کسٹمز (بی ایس 16) ملک زین علی کو محکمانہ انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برخاست کر دیا ہے،ایف بی آرکے نوٹیفکیشن کے مطابق افسر پر یہ سنگین الزام عائد تھا کہ اس نے تین ایسی گاڑیوں کو جعلی گڈز ڈیکلریشن (جی ڈیز) کی بنیاد پر گیٹ آو¿ٹ کر دیا جن پر کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس ادا نہیں کیا گیا تھا ان گاڑیوں میں ایرانی و دیگر غیر ملکی ڈرائی فروٹ کی قیمتی کھیپ موجود تھی جن کی مالیت 47کروڑ70لاکھ روپے بنتی ہے، انکوائری آفیسر حمیر خان نے مکمل تحقیقات کے بعد یہ الزامات درست قرار دیے اور بنائی گئی رپورٹ میں سفارش کی کہ افسر پر تین سال کے لیے تنزلی کی بڑی سزا دی جائے تاہم اتھارٹی نے حکم دیاہے کہ یہ سزا جرم کی سنگینی کے لحاظ سے ناکافی ہے اس کیس میں یہ بھی سامنے آیا کہ درآمد کنندہ نے چھ پاکستانی گاڑیوں پر مختلف خشک میوہ جات درآمد کیے تھے جن میں سے تین گاڑیوں پر کم ڈیوٹی والے مال یعنی کشمش اور آلوبخارا ظاہر کر کے جی ڈیز فائل کیے گئے اور ڈیوٹی و ٹیکس جمع کرا دیا گیا جبکہ دیگر تین گاڑیوں پر زیادہ ڈیوٹی والے بادام اور کاجو بغیر جی ڈی فائل کیے اور بغیر ٹیکس ادا کیے گیٹ آو¿ٹ کرا لیے گئے ان گاڑیوں کے ڈرائیورز نے جعلی جی ڈیز اور جعلی گیٹ پاسز پیش کیے جنہیں انسپکٹر ملک زین علی نے چیک کرنے کے باوجود گیٹ آو¿ٹ کر دیا ایف بی آر کی اتھارٹی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگرچہ افسر نے دفاع میں یہ موقف اختیار کیا کہ وہ نئی ملازمت پر تھے اور بغیر کسی عملی تربیت کے گیٹ آو¿ٹ ڈیوٹی پر تعینات ہوئے تھے اور یہ بھی کہا کہ ہائی کورٹ بلوچستان کے حکم پر مال ریلیز ہوا تھا تاہم یہ جواز ناقابل قبول ہے کیونکہ عدالت کے حکم کے مطابق بھی سامان جرمانہ اور ڈیوٹی ٹیکس کے ساتھ ریلیز ہوا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اصل میں سامان بغیر ڈیوٹی گیٹ آو¿ٹ کیا گیا تھا ایف بی آر نے کہا کہ افسر کے پاس وی بوک سسٹم کی مکمل رسائی موجود تھی جہاں وہ جی ڈیز کی اصل تفصیل دیکھ سکتے تھے لیکن انہوں نے قومی خزانے کے مفاد کا تحفظ نہیں کیا اور اپنی غفلت و نااہلی کے باعث قومی خزانے کو بڑے نقصان سے دوچار کیا اس لیے انکوائری آفیسر کی سفارش کو ناکافی قرار دے کر افسر پر سخت ترین سزا یعنی ملازمت سے برخاستگی عائد کی گئی نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی معطلی کی مدت 25 اکتوبر 2024 سے تاحال چھٹی شمار کی گئی ہے اور یہ حکم فوری طور پر نافذالعمل ہو گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button