Breaking NewsEham Khabar

کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات،کسٹمزایجنٹس الائنس نے28اوربزنس مین پینل نے دونشستوں پر کامیابی حاصل کی،یحییٰ محمدصدرکے عہدے پر منتخب

کراچی(کسٹم بلیٹن)کراچی کسٹمزایجنٹس ایسویسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2025-26میں کسٹمزایجنٹس الائنس نے28سیٹوں اوربزنس میں پینل نے دونشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے الیکشن میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیابزنس مین پینل کے یحییٰ محمدنے صدرکے عہدے پر12ووٹ سے اورعامرمنشاءفنانس سیکریٹری کے عہدے2ووٹ سے کامیابی حاصل کی جبکہ30سیٹوں پر ہونے والے انتخابات میں کسٹمزایجنٹس الائنس کے نامزدممبران28سیٹوں پر کامیاب ہوئے،ذرائع نے بتایاکہ پانچ سال بعد ہونے والے کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میںیہ دونوں گروپوں کی مقبولیت میں زیادہ فرق نہیں ہے کیونکہ دونوںگروپوںکی جانب سے کامیاب ہونے والے ممبران کی کامیابی چندووٹوں سے ہی حاصل کی ہے اوراس کامیابی سے دونوںگروپ کسٹمزایجنٹس کے مسائل کو حل کرنے میں زیادہ دلچسپی لیں گے۔تفصیلات کے مطابق کسٹمزایجنٹس الائنس ،گلزارشاہ501،سینئرنائب صدرطارق رشیدخان512،نائب صدورعبدالمجیدنورانی،506،عمران اورنگزیب خان517، محمد منصور بھاگوانی516 رانا زاہد فاروق 517 ،سیدمظہرعلی شاہ512،زایدشریف519،جنرل سیکریٹری شیخ وقاص انجم518،جوائنٹ سیکریٹری دانش ریاض528،انفارمیشن سیکریٹری515،فنانس سیکریٹری محمدمناف جھانگڑا506، جبکہ ممبرمنیجنگ کمیٹی عقیل احمد510،فہداللہ خان 517،،فیضان احمدقریشی520،فرازاحمدتنولی518،افتخاراحمد521،حافظ غضنفرحسین520،ہاشم رذاق520،ملک بشیرالرزمان خان521،محمدعامر521،محمدعاطف حنیف520،محمدحمادحیدر522،محمدندیم اللہ523،محمدتوحیدملک524،شیرازشوکت535سیداخترعلی نقوی519 اورزاہداللہ نے516ووٹ حاصل کئے،جبکہ بزنس میں پینل کے یحییٰ محمد صدر 513 ،سینئرنائب صدرمحمودالحسن اعوان502،نائب صدرورعدیل انور497،فیصل علی494،غلام مصطفی ناظر495،ماجدعلی سومرو500، محمدجاوید500،محمدجاوید500 ،نعیم الدین489،جنرل سیکریٹری زاہد بشیر496 ،جوائنٹ سیکریٹری عامراحمدبٹ 486، اانفارمیشن سیکریٹری ظفراقبال 496،فنانس سیکریٹری عامرمنشاء508، ممبرمینجنگ کمیٹی عبداللہ طاہر505،آکاش احمد491ووٹ،اکبر492،بابرشہزادبھٹی495،بلال پرویز495،غلام مصطفی496، افتخاراحمدخان493،جعفرسومرو497،جنیدخالد497،خرم زبیری497،میاں الطاف حسین حالی492،محمدانصار496،محمدفہدعارف485،محمدفیاض حنیف485، محمد فروز 483، محمدساجد482،محمدشفیع 490اورناصراحمدنے483ووٹ حاصل کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button