کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

کراچی(کسٹم بلیٹن) کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ میں2025-26 کی نئی کابینہ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیںتقریب مقامی بینکوئٹ میں منعقد ہوئی جس میں کسٹمز ایجنٹس، تجارتی برادری اور لاجسٹک سیکٹر سے وابستہ اہم شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اجلاس کے دوران منتخب ہونے والے صدر یحییٰ محمد نے حلف اٹھایا اور اپنے افتتاحی خطاب میں ایجنٹس برادری کے اتحاد، شفافیت، ڈیجیٹل نظام کے فروغ اور اراکین کی فلاح کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا اور حکومت کے اداروں کے ساتھ تعاون بڑھانے اور دیرینہ مسائل حل کرنے کا عزم ظاہر کیا، نومنتخب عہدیداران میں سینئر نائب صدر طارق رشید خان، نائب صدور عبدالمجید نورانی، عمران اورنگزیب خان، محمد منصور بھاگوانی، رانا زاہد فاروق، سید مظہر علی شاہ اور زاہد شریف، جنرل سیکرٹری شیخ وقاص انجم، جوائنٹ سیکرٹری دانش ریاض، انفارمیشن سیکرٹری نور علی اور فنانس سیکرٹری عامر منشاءشامل ہیں، اس کے علاوہ 21 اراکین پرممبرمنیجنگ کمیٹی میں عقیل احمد، فہد اللہ خان، فیضان احمد قریشی، فراز احمد تنولی، حافظ غضنفر حسین، ہاشم رزاق، افتخار احمد، ملک بشیر الزمان خان، محمد عامر فضلانی، محمد عاطف حنیف، محمد حماد حیدر، محمد عمران، محمد کاشف اسحاق، محمد ندیم اللہ، محمد توحید ملک، شیراز شوکت، سید اطہر علی نقوی اور زاہد اللہ شامل ہیں، نومنتخب کمیٹی نے اپنے آئندہ دور کے لئے جو ترجیحات طے کی ہیں ان میں پالیسی اصلاحات کے لئے وکالت، اراکین کے لئے تربیتی و سرٹیفکیشن پروگرامز، کسٹمز دستاویزات اور کلیئرنس کے عمل میں ڈیجیٹل نظام کو مزید مضبوط کرنا، اخلاقی اقدار کو فروغ دینا، تنازعات کے حل کے لئے نظام وضع کرنا اور سیمینارز، ورکشاپس اور تجارتی نمائشوں کے ذریعے ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں میں اضافہ شامل ہے، انفارمیشن سیکرٹری نور علی کی جانب سے جاری بیان میں نومنتخب کمیٹی کو مبارکباد پیش کی گئی اور یقین ظاہر کیا گیا کہ نئی قیادت پیشہ ورانہ خدمات، دیانت داری اور تعاون کے جذبے کو آگے بڑھاتے ہوئے اراکین کے مسائل کے حل اور ریگولیٹری اداروں سے روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی، کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن اپنے قیام سے اب تک تجارتی برادری اور کسٹمز ایجنٹس کے حقوق کے تحفظ کے لئے ایک اہم کردار ادا کرتی آئی ہے اور آج پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں میں ایک نمایاں اور موثر تنظیم کے طور پر اپنا مقام بنا چکی ہے۔




