Anti-SmugglingBreaking NewsEham Khabar

ضبط شدہ گاڑی کی چوری پرپریونٹیوآفیسردانش رفیق کےخلاف الزامات ثابت،ملازمت سے فارغ

کراچی(کسٹم بلیٹن)انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی میں تعینات پریونٹیوآفیسردانش رفیق اور انسپکٹر محمد حق نواز کے خلاف ضبط شدہ گاڑی چوری کے مقدمے میں محکمانہ کارروائی مکمل ہونے کے بعد الزامات ثابت ہونے پرپریونٹیوآفیسردانش رفیق کو ملازمت سے فارغ اورانسپکٹرحق نوازکے تین سال کے لئے سالانہ انکریمنٹ روک دیئے گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق مذکورہ افسر ان کے خلاف بدعنوانی اور غفلت کے الزامات پر کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا، یہ کارروائی ضبط شدہ گاڑی نمبرSPF-751ٹویوٹاپریوس کی چوری کے واقعے کے بعد عمل میں آئی گاڑی 19 جنوری 2025 کو ضبط کی گئی تھی اور اسے گودام میں جگہ نہ ہونے کے باعث اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او) ہیڈکوارٹرز کراچی میں پارک کیا گیا تھا، تاہم یہ گاڑی 31 مارچ اور یکم اپریل 2025 کی درمیانی شب اے ایس او ہیڈکوارٹرز سے چوری ہوگئی تھی جہاں پریونٹیو آفیسردانش رفیق اورانسپکٹر محمد حق نواز ڈیوٹی پر مامور تھے، انکوائری آفیسرکی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق افسر ان کے خلاف گاڑی کی چوری، غفلت اور بدانتظامی کے الزامات ثابت ہونے پرسزادی گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button