Breaking NewsEham KhabarExclusive Reports

ٹرانزٹ ٹریڈ کی بڑی کارروائی،ٹرانسشمنٹ کے کنسائمنٹ میں 68 کروڑسے زائد مالیت کے سامان کی چوری بے نقاب

کراچی (کسٹم بلیٹن) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ، کسٹم ہاو¿س کراچی نے پشاورجانے والے ٹرانسشپمنٹ کے کنسائمنٹ میں کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی مد میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مشکوک کنسائمنٹ پر ملزمان میں شامل درآمدکنندہ میسرزبلومنگ بڈانڈسٹریز،کلیئرنگ ایجنٹس پاک افغان کارگوسروسزبانڈکیئرئر اورمیسرزوی انٹرنیشنل ، کے خلاف دررج کرلیاگیاہے۔ درآمد شدہ کنسائمنٹ میں سستے سامان کی آڑ میں بھاری مالیت کے صنعتی آلات چھپائے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق یہ درآمدی کنسائمنٹ درآمد کنندہ کی جانب سے گلوبل پشاورپرائیویٹ کے راستے سے کلیئر کرا کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونرسالپور، ضلع نوشہرہ (خیبر پختونخوا) ٹی پی کے تحت منتقل کیا جا رہا تھا۔دستاویزات کے مطابق کنسائمنٹ کی درآمد کے لیے گڈز ڈیکلریشن میں مذکورہ درآمد کنندہ کی جانب سے انتہائی کم مالیت اور کم ڈیوٹی والا سامان ظاہر کیا گیا تھا، جس میں مصنوعی پھولوں کا مادہ، پریس مشین کے پرزے اورایل ای ڈی لائٹس ظاہر کی گئی تھیں، جن کا کل وزن 28,500 کلوگرام اور مجموعی ظاہر کردہ قیمت 71 لاکھ 68 ہزار 820 روپے بتائی گئی تھی۔تاہم، خفیہ اطلاعات پر جب کسٹمز حکام نے مشترکہ جانچ پڑتال کی تو حقیقت اس کے بالکل برعکس نکلی۔ برآمد ہونے والے اصل سامان میں مصنوعی پھولوں کا مادہ صرف 6,770 کلوگرام نکلا، پریس مشین کےپرزے سرے سے موجود ہی نہیں تھے، جب کہ ایل ای ڈی لائٹس 500 کلوگرام برآمد ہوئیں۔ اس کے علاوہ اس میں بھاری مقدار میںغیر اعلانیہ قیمتی صنعتی آلات میں شامل لوڈسیل اورسنگل پوائنٹ لوڈ سیلز کی بڑی مقدار شامل ہے، ۔ اس جعلسازی اور غلط ڈیکلریشن کی وجہ سے سامان کی اصل مالیت 68 کروڑ 79 لاکھ 72 ہزار 535 روپے نکلی، جبکہ اس پر بننے والے کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکس16کروڑ 48 لاکھ 48 ہزار ہے تاہم ملزمان نے مجموعی طور پر 16کروڑ 47 لاکھ 58 ہزارروپے کی بڑی ٹیکس چوری کا پردہ فاش ہوا۔اس سنگین جرم میں ملوث ملزمان اور ان سے وابستہ اداروں کے حوالے سے ایف آئی آر میں درج نامزد کمپنیاں درج ذیل ہیں:ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈنے درج کی جانے والی اس ایف آئی آر میں کسٹمز ایکٹ 1969 اور دیگر متعلقہ قوانین کی دفعات شامل کی گئی ہیں، اور تمام نامزد ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے مزید گہرائی سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button