Breaking NewsEham KhabarExclusive Reports

بھارتی ساختہ گیس کی پاکستان درآمدکا انکشاف، قومی سلامتی اور تجارتی قوانین کی سنگین خلاف ورزی

کراچی(کسٹم بلیٹن) پاکستان میں بھارت سے ہر قسم کی اشیاءکی درآمد پر عائد مکمل پابندی کے باوجود بھارتی ساختہ ریفریجریٹ گیس آر 32 کی دبئی کے راستے درآمد کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے، جہاں ملکی قوانین اور ایس آر او750 کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بھارتی کمپنی کی تیار کردہ گیس کو کسٹم چینلز اور ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے ذریعے پاکستان اسمگل کرنے یا لانے کا انکشاف ہوا ہے۔دستاویزات میسرزایس اے کے انڈسٹریزاورمیسرزعطی اینڈکونامی کمپنیوں کی جانب سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس میں ریفریجریٹ گیس آر 32 درآمدکی گئی ، جو کہ بھارتی ادارے میسرز ایس آر ایف لمیٹڈ کی تیار کردہ ہے۔ یہ کنسائمنٹس مبینہ طور پرمیسرز الاجرف انڈسٹریل ایریا عجمان، متحدہ عرب امارات کی کمپنی میسرزالولید ریفریجریٹ گیس انڈسٹری کے توسط سے جی ایف ایس پرائیڈ نامی بحری جہاز کے ذریعے جبل علی سے کراچی پہنچی ہے۔تجارتی اور صنعتی حلقوں کی جانب سے اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب حکومت پاکستان کی طرف سے بھارت کے ساتھ تجارت پر سخت پابندی عائد ہے اور ایس آراو 750کے تحت بھارتی اشیاءکی درآمد کی قطعی اجازت نہیں ہے، اس کے باوجود اس قسم کے درآمدی ہتھکنڈے کس طرح کامیاب ہو رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم (ای ایف ایس) کا غلط استعمال کرتے ہوئے تجارتی قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور اس مکروہ دھندے سے قومی خزانے اور ملکی صنعتوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔اس سلسلے میں محکمہ کسٹمزکی جانب سے بھارتی ساختہ ریفریجریٹرگیس کی براستہ دبئی اسمگلنگ کے کنسائمنٹس کو روک کران کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button