کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات سے قبل قیادت پر الزامات

کراچی (کسٹم بلیٹن) کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 27 ستمبر 2025 سے قبل کسٹمزایجنٹس نے برسراقدارکسٹمزایجنٹس الائنس کے حمایت یافتہ گروپ اوران کی اعلیٰ قیادت پرانتخابات میں حصہ لینے والے بزنس مین پینل کے نامزداورحمایت کرنے والے ممبران کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں برسراقدارت گروپ کاکہناہے کہ اگرکراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن درست سمت میں نہیں جارہی تھی اورکسٹمزایجنٹس کے مسائل کے حل کے لئے موثراقدات نہیں اٹھائے گئے تویہ خدشات پہلے کیوںنہیں اٹھائے گئے ، برسراقدارگروپ نے سوال اٹھایا ہے کہ الزامات اور اعتراضات صرف انتخابات کے موقع پر کیوں سامنے آئے، اس تاخیر سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ برادری کے مسائل کے حل کے بجائے انتخابی ماحول کو متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ممبران نے استفسار کیا کہ جب قیادت منتخب ہوئی تو کیا اس وقت ایسوسی ایشن کی سمت درست تھی اور فیصلے قابل قبول تھے، اگر کوئی اقدام ناپسند کیا گیا تھا تو اس کی نشاندہی منٹس میں کیوں درج نہیں کی گئی۔ اب اچانک عوامی سطح پر تنقید نے شفافیت اور خلوص نیت پر سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔ ممبران نے مطالبہ کیا ہے کہ واضح اور ایماندارانہ وضاحت پیش کی جائے تاکہ برادری میں اعتماد کی بحالی ممکن ہو سکے۔ کسٹمزایجنٹس الائنس کی قیادت کا کہناہے کہ 27ستمبر2025کو منعقدہونے والے نتخابات میں بزنس میںپینل کی جانب سے حصہ لینے والے کسٹمزایجنٹس اس قبل بھی کسٹمزایجنٹس الائنس کے خلاف انتخابات لڑچکے ہیں لیکن ان کوعبرت ناک شکت کا سامناکرناپڑاتھالیکن جب ان لوگوںنے کسٹمزایجنٹس الائنس کی حمایت کی توان میں سے کوئی صدرکے عہدے پر فائزہوااورکسی نے جنرل سیکریٹری کے عہدے کے مزے لئے لیکن اب ان لوگوں کی جانب سے الزامات عائد کئے جارہے ہیںجو کسٹمزایجنٹس برادری کو تقسیم کرنے کی ایک سازش ہے ،کسٹمزایجنٹس الائنس کا دعویٰ ہے کہ انتخابات سے قبل ہی بزنس مین پینل میں ٹوٹ پھوٹ شروع ہوجائے گی اوران کے حمایت کرنے والے کسٹمزایجنٹس الائنس کی حمایت کریں گے جبکہ بزنس مین پینل کی قیادت بھی یہ ہی دعوے کررہی ہے کہ کسٹمزایجنٹس الائنس اب کمزورپڑچکاہے اسی وجہ سے گذشتہ برسوں میں کسٹمزایجنٹس الائنس کی جانب سے کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے عہدوں پر فائز ممبران اب بزنس مین پینل کا حصہ بن چکے ہیں ،بزنس مین پینل کی قیادت کا کہناہے کہ سالانہ انتخابات سے قبل کسٹمزایجنٹ بر ادری میں الیکشن اور سلیکشن کے حوالے سے کھلا اختلاف رائے سامنے آگیا ہے۔




