Anti-SmugglingBreaking NewsEham Khabar

کراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی بڑی کارروائی، 83 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد

کراچی (کسٹم بلیٹن) ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے فرض شناس اہلکاروں نے ایک اور مو¿ثر کارروائی کرتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ پر بھاری مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف نے پروفائلنگ کے دوران ایک مسافر کے دستی سامان کو مشکوک قرار دے کر فوری اسکینگ کی۔ تلاشی کے نتیجے میں ہینڈ کیری بیگز سے مختلف ممالک کی کرنسیاں برآمد ہوئیں جن کی مالیت پاکستانی 83 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔برآمد شدہ کرنسی میں امریکی ڈالر، سعودی ریال، ملائیشین رنگٹ اور پاکستانی روپے شامل ہیں۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنانے میں سنگ میل ثابت ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملزم کو برآمد شدہ کرنسی سمیت ابتدائی تفتیش کے بعد پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا۔ اے ایس ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ادارے کی مسلسل کامیابیاں اہلکاروں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، ذمہ داری اور مستعدی کا مظہر ہیں، جبکہ ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس ملک کے ہوائی اڈوں کو محفوظ تر بنانے کے اپنے عزم پر کاربند ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button