Breaking NewsEham Khabar

ایف بی آرتاجروں کی گرفتاری کا اختیار واپس لے لیا گیا

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر)حکومت نے فیڈرل بورڈآف ریونیوسے تاجروں کی گرفتاری کا اختیارواپس لے لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کاروباری حلقوں کے لیے بڑی خبریہ ہے کہ حکومت نے فنانس ایکٹ 2025 کے ذریعے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسراور چیف فنانشل آفیسرکو گرفتار کرنے کا متنازعہ اختیار واپس لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر فنانس بل 2025 میں تجویز دی گئی تھی کہ ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو افسران کسی بھی کمپنی کے سی ای او، سی ایف او یا ڈائریکٹر کو ٹیکس فراڈ کی صورت میں گرفتار کر سکیں گے، بشرطیکہ وہ ان کارروائیوں کے ذمہ دار پائے جائیں۔ اس تجویز نے کاروباری برادری، قانونی ماہرین اور سرمایہ کاروں میں شدید تشویش کی لہرپائی جارہی تھی ۔تاجربرادری کے مسلسل دباو¿ اور مذاکرات کے بعد، حکومت نے حتمی فنانس ایکٹ 2025 میں اس شق کو خارج کر دیا ہے، جسے کاروباری حلقوں نے “قانون کی حکمرانی اور کارپوریٹ گورننس” کی جیت قرار دیا ہے۔نئی شقوں کے مطابق، کسی فرد کی گرفتاری صرف مخصوص اور واضح حالات میں ممکن ہو گی جس میں متعلقہ شخص کو تین مرتبہ نوٹس دینے کے باوجود وہ تحقیقات سے گریز کرے اورملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا ہے یا ریکارڈ میں چھیڑ چھاڑ یا تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کے واضح شواہد موجود ہوں۔ایف بی آر کو پولیس اسٹیشن انچارج جیسے وسیع اختیارات دینے کی تجویز بھی فائنل فنانس ایکٹ سے نکال دی گئی ہے۔ اس شق کے تحت ٹیکس افسران عدالتی منظوری کے بغیر کسی بھی افسر کو گرفتار کر سکتے تھے جس پر مخالفت میں ماہرین قانون اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی آواز بلند کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button