Breaking NewsEham Khabar

بلوچستان کوٹہ پر عملدرآمد،محکمہ کسٹمز نے تین سالہ بھرتیوں کی تفصیلات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کر دیں

اسلام آباد (کسٹم بلیٹن) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی مورخہ 4 جولائی 2025 کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ کسٹمزنے بلوچستان کے لیے وفاقی ملازمتوں میں مختص آئینی 6 فیصد کوٹہ کی پیروی سے متعلق جامع رپورٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کر دی ہے، جس میں یکم جنوری 2022 سے 30 جون 2025 کے دوران گریڈ 01 سے 15 تک کی آسامیوں پر بلوچستان کاڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں کی بھرتیوں کی تفصیلات شامل ہیں، یہ رپورٹ سرکاری طور پر منظور شدہ پروفارمہ پی ون ، پی ٹواورپی تھری میں مکمل کی گئی ہے اور پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ سینٹر کو جمع کرا دی گئی ہے تاکہ بلوچستان کے امیدواروں کی وفاقی ملازمتوں میں نمائندگی کے جائزے اور کوٹہ پالیسی پر عملدرآمد کی نگرانی کی جا سکے، محکمہ کسٹمزنے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ میرٹ اور شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے آئینی صوبائی کوٹہ پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے، اگر کسی مرحلے پر کوٹہ کی عدم تکمیل یا خلا سامنے آیا تو اس کی تلافی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ بلوچستان کے اہل امیدواروں کو وفاقی محکموں میں مکمل نمائندگی دی جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button