کسٹمزانفورسمنٹ کراچی کی کارروائی: 4 کروڑ سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیاءضبط

کراچی (کسٹم بلیٹن )کلکٹریٹ کسٹمزانفورسمنٹ کراچی نے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن کے دوران چارکروڑسے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیا۔تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان کی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ہدایات کی روشنی میں کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی جانب سے انسداد اسمگلنگ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، حالیہ کارروائی میں کسٹمز کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ اسمگل شدہ غیر ملکی اشیاء سے لدا ہوا ایک ٹرالر ماری پور روڈ سے گزر رہا ہے، اطلاع ملنے پر اے ایس او کراچی کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ٹرالر کو روک کراس کی تلاشی لی توتلاشی کے دوران 5620 پیکٹ غیر ملکی سگریٹس، 405 کلو گرام مضر صحت چھالیہ، 15270کلو گرام ایران ساختہ خشک دودھ (خشک پاو¿ڈر) اور 1864 کلو گرام غیر ملکی کپڑا برآمد کیا، اسمگل شدہ اشیاءکی مجموعی مالیت تقریباً 4کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے،محکمہ کسٹمزکی جانب سے ضبط کی جانے والی تمام اشیاءاندرون ملک اسمگل کی جارہی تھیں، ضبط شدہ سامان اور ٹرالر کو ASO کے سرکاری گودام منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کسٹمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔