Breaking NewsEham Khabar

افسر کی کارکردگی اور رویے پر تادیبی کارروائی، تین سال کے لیے تنزلی کی سزا

اسلام آباد (کسٹم بلیٹن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان لینڈ ریونیوکے شعبہ انٹرنل آڈٹ لاہورمیں تعینات آفیسر فریحہ شکیل کے خلاف “غفلت برتنے کے الزامات پر تادیبی کارروائی کرتے ہوئے ان کی تین سال کے لیے انسپکٹر گریڈ16کے عہدے پر تنزلی کی سزا نافذ کر دی ہے۔ انکوائری رپورٹ میں پانچ الزامات میں سے تین الزامات کو درست قرار دیا گیا، اور انکوائری آفیسر یاسمین فاطمہ، ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن (آئی آر)، لاہور نے بڑی سزا تجویز کی۔ اس بنیاد پر فریحہ شکیل کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے الزامات کو مسترد کیا اور ذاتی سماعت کی درخواست کی جس کی سماعت 17 جولائی 2025 کو ہوئی جس میں انہوں نے ایک بار پھر الزامات کو رد کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ ان کے افسران بالا کی جانب سے ان پر دباو¿ اور ہراسانی کی گئی، جبکہ انہوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے بغیر مجاز چینل کے اعلیٰ حکام تک شکایات پہنچائیں، حتیٰ کہ وفاقی محتسب برائے خواتین کو بھی شکایت کی، تاہم محکمانہ تفتیش اور محتسب کے فیصلے میں ان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا۔ تمام ریکارڈ، تحریری و زبانی بیانات کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ اتھارٹی نے انکوائری رپورٹ کی سفارشات سے اتفاق کرتے ہوئے فوری طور پر ان کی تنزلی کی سزا نافذ کی، ساتھ ہی “پرفارمنس الاو¿نس” بھی ایک سال کے لیے روک دیا گیا ہے جس کے بعد افسر کو دوبارہ پیش ہونا ہوگا، افسر کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ 30 دن کے اندر اپیلٹ اتھارٹی کے سامنے اپیل دائر کر سکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button