Breaking NewsEham Khabar

ایف بی آر نے انکم ٹیکس انسپکٹر ذوالفقار علی خان کو طویل غیر حاضری پر برطرف کر دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ریجنل ٹیکس آفس ون کراچی کے انسپکٹر ان لینڈ ریونیو ذوالفقار علی خان کو 20 ماہ سے زائد عرصہ بلا اجازت غیر حاضر رہنے پر ملازمت سے برطرف کر دیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ افسر21 دسمبر2023 سے مسلسل غیر حاضر رہے اور کسی قسم کی چھٹی کی درخواست بھی جمع نہیں کرائی ان سے وضاحت طلب کی گئی تو انہوں نے تحریری طور پر اعتراف کیا کہ وہ CSSاورFIA کے امتحانات کی تیاری کر رہے تھے اور اسی وجہ سے دفتر حاضر نہ ہو سکے اتھارٹی نے ان کے موقف کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ اتنے طویل عرصہ غیر حاضری کو کسی بھی جواز کے تحت درست نہیں ٹھہرایا جا سکتا لہٰذا ان پر بڑی سزا یعنی ملازمت سے برطرفی عائد کی جاتی ہے نوٹیفکیشن کے مطابق غیر حاضری کا عرصہ بغیر تنخواہ تصور کیا گیا ہے اور انہیں 30 دن کے اندر اپیل کا حق بھی دیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button