Breaking NewsEham Khabar

فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم میں خامیوں کی نشاندہی پر افسران کے تبادلے

اسلام آباد (کسٹم بلیٹن) ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (پی سی اے) نے ہائی پروفائل آڈٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ تشہیر شدہ کرپشن فری کلیئرنس سسٹم فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیںتاہم فیس لیس کسٹمزاسسمنٹ سسٹم میں خامیوں کی نشاندہی پر ڈائریکٹرشیرازاحمد کا تبادلہ سزاکے طورپر اسلام آباد کردیاگیا،، آڈٹ رپورٹ کے مطابق قیمتی لگژری گاڑیوں کی درآمد میں بڑے پیمانے پر انڈرانوائسنگ کی گئی اور درآمد کنندگان نے بار بار اس بات کے ثبوت دینے سے گریز کیا کہ ان گاڑیوں کی اصل خریداری کی رقم بیرون ملک سے قانونی بینکاری ذرائع کے ذریعے منتقل کی گئی، جس سے یہ واضح اشارے ملے کہ اصل ادائیگیاں غیر قانونی حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے کی گئیں، رپورٹ کے مطابق درآمد کنندگان نے بیرون ملک فروخت کنندگان کو اصل قیمت ادا کرنے کے بعد پاکستان کسٹمز میں کم قیمت ظاہر کی تاکہ کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسز سے بچا جا سکے، آڈٹ میں انکشاف ہوا کہ ایف سی اے سسٹم کے نفاذ کے بعد متعدد تکنیکی خامیوں، کمزور نگرانی اور غیر موثر جانچ کے باعث38 ارب روپے کا ریونیو کا خسارہ ہوا، ذرائع کے مطابق یہ عمل ایک منظم اسکیم کا حصہ تھا جس میں درآمد کنندگان، کلیئرنگ ایجنٹس اور ممکنہ طور پر بعض سرکاری عناصر بھی شامل تھے، آڈٹ رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ایف بی آر نے دعویٰ کیا کہ حالیہ تبادلے محض معمول کی انتظامی کارروائیاں ہیں تاہم اس وقت دو اہم افسران کی تبدیلی نے جاری تحقیقات کے تسلسل اور شفافیت پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں، باخبر ذرائع کے مطابق دونوں افسران جن میں ایک کمشنران لینڈریونیوکی اسلام آباد میں نئی تعیناتی کردی گئی ہے لیکن یہ تاحال غیر واضح ہے کہ اس سنگین نوعیت کی انکوائری کی قیادت کون کرے گا اور آیا یہ تحقیقات اپنے منطقی انجام تک پہنچیں گی یا ماضی کی دیگر حساس فائلوں کی طرح دبا دی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button