Breaking NewsEham Khabar

کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے الیکشن بزنس مین پینل کی اچھی اور بہترین قیادت کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔یحییٰ محمد

کراچی (کسٹم بلیٹن) کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے 27 ستمبر 2025 کوہونے والے الیکشن برائے سال 2025-26 کے لئے بزنس مین پینل کے یحییٰ محمد صدراتی امیدوار کی سربراہی میں انتخابی مہم کا آغاز کیا۔اس انتخابی مہم میں یحی محمد نے زور دیا کہ تمام اختلافات کو ختم کرکے ہم سب کو ایک ہونا چاہیے تاکہ کسٹمز ایجنٹس کے مسائل حل ہوسکیں،انہوںنے کہا کہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ آپکے مسائل کے حل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروایا جائے گا۔ اس سال آپکا ووٹ بزنس مین پینل کے لئے ہونا چاہیے تاکہ آپکے مسائل حل ہوسکے۔ بزنس مین پینل کی جانب سے جنرل سیکریٹری نامزدامیدوارزاہد بشیر چوہدری نے کہا کہ کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے ممبران متحد ہو کر بزنس مین پینل کو منتخب کرائے کیونکہ بزنس مین پینل نے ماضی میں بھی اچھی کارکردگی دیکھائی تھی۔ اس سال آپ کا ووٹ صرف بزنس مین پینل کے 30 ممبران کے لئے ہونا چاہیے اور ووٹر لسٹ میں 31 سے 60 نمبر کے ممبران کو اپنا قیمتی ووٹ دےکر کامیاب بنائے۔ بزنس مین پینل نے آفس بیئررز کی 12 نشستوں کے لئے صدر یحییٰ محمد, جنرل سیکرٹری زاہد بشیر چوہدری, سینئر نائب صدر محمود الحسن اعوان، نائب صدرعدیل انور، نائب صدر فیصل علی، نائب صدر غلام مصطفیٰ نذر، نائب صدر ماجد علی سومرو، نائب صدر محمد جاوید، نائب صدر نعیم الدین، جوائنٹ سیکرٹری عامر احمد بٹ، سیکرٹری اطلاعات ظفر اقبال، فنانس سیکرٹری عامر منشا اور اس کے علاو¿ہ ممبرز منیجنگ کمیٹی کے لئے عبداللہ طاہر، آکاش احمد ، اکبر ، بابر شہزاد بھٹی، بلال پرویز، غلام مصطفی، افتخار احمد خان، جعفر سومرو، خرم زبیری، محمد فیاض حنیف، جنید خالد، الطاف حسین حالی، محمد انصر، محمد فہد عارف، محمد فیروز، محمد ساجد، محمد شفیع منڈیا اور نثار احمد کو نامزدکیاہے۔اس انتخابی مہم کی تقریب کا آغاز ڈاکٹر اکبر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور سینئر رہنما افتخار شیخ نے بزنس مین پینل کے امیدواروں کا تعارف کروایا۔بزنس مین پینل کی انتخابی مہم میں مشہور و معروف بزنس کمیونٹی کے رہنما اور کسٹمز ایجنٹس اور سابقہ سینئر عہدیداروں نسیم یوسف ، کثیف مروت ، عرفان راشدی، افتخار وہرہ، شارق وہرہ، شیخ فرخ سلیم اور انعام رحمانی اور دیگر رہنماو¿ں نے تقریب سے خطاب کیا۔کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے ممبران بزنس مین پینل کے صدارتی امیدوار یحییٰ محمد کی سربراہی میں 30 امیدواروں کو اپنے قیمتی ووٹ سے کامیاب بنائیں تاکہ یہ کراچی کسٹمز ایجنٹس کے عزت و وقار کو بحال کرا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button