Breaking NewsEham Khabar

پاکستان کسٹمز میں سب انسپکٹرز کی بھرتی کا آغاز

کراچی (کسٹم بلیٹن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان کسٹمز میں سب انسپکٹرز کی بھرتی کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں 148 خالی آسامیوں کو پ±ر کیا جائے گا۔ ان بھرتیوں کے لیے اہل پاکستانی شہریوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں جو اپنے متعلقہ صوبے، ڈویڑن، ریجن یا ضلع کے ڈومیسائل رکھتے ہوں۔ یہ تقرریاں کنٹریکٹ بنیادوں پر کی جا رہی ہیں اور ابتدائی طور پر دو سال کے معاہدے پر بی پی ایس 14 کے تحت کی جائیں گی۔ ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ یہ عمل اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کے کنٹریکٹ ہائرنگ قواعد کے مطابق مکمل کیا جا رہا ہے۔ اسامی کے لیے درخواست دینے والے امیدوار کے پاس ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق شدہ کسی جامعہ سے دوسری جماعت یا گریڈ ’سی‘ میں بیچلرز ڈگری ہونی چاہیے۔ ڈگری میں اکنامکس، کامرس، اسٹیٹسٹکس، اکاو¿نٹنگ، کمپیوٹر سائنس، قانون، فارمیسی، کیمسٹری، فزکس یا بی ایس سی انجینئرنگ کے کسی بھی شعبے کی تعلیم شامل ہونی چاہیے۔ امیدوار کی عمر 18 سے 30 سال کے درمیان ہونا لازمی ہے۔ تمام درخواستیں صرف نیشنل جاب پورٹل کے ذریعے آن لائن جمع کروانا ہوں گی، اور اگر کوئی امیدوار ایک سے زائد آسامیوں کے لیے اپلائی کرنا چاہے تو ہر پوسٹ کے لیے الگ درخواست دینا ہو گی۔ ایف بی آر نے واضح طور پر کہا ہے کہ کسی بھی دفتر میں ہاتھ سے دی گئی یا ڈاک کے ذریعے بھیجی گئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button