Breaking NewsEham Khabar

ایف بی آر نے سرکاری گاڑی کے غیر مناسب استعمال پر افسر کے خلاف کارروائی کا نوٹس لے لیا

کراچی (کسٹم بلیٹن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایک ٹیکس افسر کے سرکاری آپریشنل گاڑی کے غیر ذمہ دارانہ استعمال اور عوامی مقام پر غیر پیشہ ورانہ رویے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے باضابطہ ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ ایف بی آرنے واقعہ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زدآنے کے بعدکو فوری کارروائی کرنا پڑی۔یہ واقعہ ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) کراچی کے ایک افسر سے منسوب ہے، جن کا عوامی جگہ پر رویہ سرکاری آداب کے منافی قرار دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کے وائرل ہونے کے بعد ایف بی آر نے معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام فیلڈ افسران کو فوری ہدایات جاری کر دیں۔ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ “بااختیار اتھارٹی کے علم میں آیا ہے کہ ایک آپریشنل گاڑی کے استعمال اور عوامی رویے سے متعلق حالیہ واقعہ نے فیلڈ افسران کے طرزِ عمل اور ادارے کے قواعد و ضوابط پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ایف بی آرکی جانب سے تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو، چیف کلکٹرز کسٹمز، ڈائریکٹر جنرلز ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹمز، اور تمام کلکٹرز کو ارسال کیا گیا، جس میں سرکاری آپریشنل گاڑیوں کے استعمال سے متعلق اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس اوپیز) کی مکمل پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔نوٹس میں واضح کیا گیا کہ ایف بی آر افسران سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ عوام سے معاملات کے دوران مکمل وقار، بردباری اور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کا مظاہرہ کریں۔ اس واقعے کے پیش نظر فیلڈ فارمیشنز کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایس اوپیز پر عمل درآمد کا ازسرنو جائزہ لیں اور تمام عملے کو عوامی رویے کے متعلق آگاہی دیں۔ مزید احتیاطی اقدامات بھی متعارف کرائے جائیں گے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button