Breaking NewsEham KhabarExclusive Reports

ہیلتھ ایپ جعلی ادویات کی روک تھام کا سدباب ہوگا، مصطفی کمال

کراچی( کسٹم بلیٹن) مریضوں کو اصلی ادویات کی فراہمی اور جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے ایک ایسی ایپ بنائی گئی ہے جس میں کوئی بھی دوا اسکین کر کے اسکی ایکسپایئری، اصل قیمت، اور کمپنی کی تصدیق اور اصلی اور جعلی ہونے کا پتہ لگایا جاسکے گاان خیالات کااظہاروفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے گذشتہ شب یوسف دیوان موٹرز کے چیئرمین دیوان یوسف فاروقی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ مصطفی کمال نے محکمہ صحت کی جانب سے بنائی جانے والی ہیلتھ ایپ سے غلط اورغیرمعیاری کام کرنے والی کمپنیوں یا افراد کے خلاف فوری کارروائی بھی ہوسکے گی۔ دیوان یوسف فاروقی نے مصطفی کمال کی جانب سے محکمہ صحت کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کے حوالے سے سہولیات فراہم کرنا ایک احسن اقدام ہے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر انیس احمد قائم خانی ، شمشاد صدیقی،جام قائم علی،جام فاروق،شعیب فیروز، فضل کریم دادا بھائی، سہیل وجاہت،محسن فیروز،اور رفیق میمن بھی شریک تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button