لاءفرم میسرزڈی ایس آئی اور ممتاز قانون دان سید شہاب امام ایڈووکیٹ کی عدالتوں میں شاندار قانونی کامیابیاں

کراچی (کسٹم بلیٹن)معروف قانونی فرم میسرزڈی ایس آئی اور پاکستان کے نامور قانون دان سید شہاب امام ایڈووکیٹ نے مختلف اعلیٰ وذیلی عدالتوں، ٹربیونلز اور فائنینشل فورمز میں اہم مقدمات میں تاریخی قانونی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔سید شہاب امام ایڈووکیٹ اور ان کی فرم میسرزڈی ایس آئی کی موثر قانونی پیروکاری کے نتیجے میں متعدد پیچیدہ، مالیاتی اور فوجداری مقدمات میں بڑی عدالتوں سے ریلیف ملا ہے۔تفصیلات کے مطابق مقدمات اور ایف آئی آرز کا خاتمہ عدالت کی جانب سے 3 مختلف ایف آئی آرزکو کالعدمقرار دیا گیاجبکہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت قائم کردہ مقدمہ خاریج کر دیا گیا، 19 ارب روپے مالیت کا سنگین قانونی کیس کالعدم قرار پایا، ادارے اور ایجنسیوں کے خلاف امتناعی احکامات ، ایف آئی اے کو نئے مقدمات درج کرنے سے روک دیا گیا، پی ایم ڈی سی کو متعلقہ میڈیکل یونیورسٹی کے خلاف کارروائی کرنے سے منع کر دیا گیا، کسٹمز حکام کو کلیرنگ ایجنٹس کے لائسنس جاری کرنے سے روکنے کے احکامات حاصل کیے گئے۔ سیلز ٹیکس رجسٹریشن کو بحال کروایا گیا، ٹربیونل کی جانب سے کسٹمز کی ویلیو ایشن رولنگ کو باطل اور کالعدم قرار دیا گیا۔ وفاقی محتسب اعلٰی برائے محصول کی جانب سے 05 کیسز میں ریفنڈکے احکامات جاری کروائے گئے۔ زیرِ التواءاپیلوں میں بغیر کسی وصولی کے ریلیف حاصل کیا گیا۔جبکہ متعددکیس جارج کروائے گئے جس میں ضمانتیں اور احکامات گرفتاری ، عدالتوں سے 04 قبل از گرفتاری ضمانتیں منظور کروائی گئیں، عبوری اور راہداری ضمانت حاصل کی گئی،دوبعداز بعد از گرفتاری ضمانتیں منظور کروائی گئیں۔ اینٹی کرپشن کورٹ سے قانونی کارروائی پر وارنٹِ گرفتاری جاری کروائے گئے۔بحری امور کے ایک اہم معاملے میں 02 بحری جہازوں کو ضبط و گرفتار کروایا گیا۔قانونی حلقوں اور سائلین کی جانب سے میسرزڈی ایس آئی اور سید شہاب امام ایڈووکیٹ کی اس شاندار قانونی کارکردگی اور کامیابیوں کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔



