کمرشل گاڑیوں کے درآمدی ٹائروں اور موٹر سائیکل کے پرزہ جات کی پی سی ٹی ہیڈنگ میں ترامیم

اسلام آباد(کسٹم بلیٹن)وفاقی وزارت خزانہ اور ریونیو نے ہیوی کمرشل گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے پرزہ جات کی درآمدی درجہ بندی (پی سی ٹی ہیڈنگ) میں اہم ترامیم کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ایس آراو1888کے تحت جاری ہونے والے اس نوٹیفکیشن کے ذریعے یکم جولائی 2006 کے پرانے ایس آراو693میںترامیم کی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پی سی ٹی ہیڈنگ”4011.2019″کے بعد ہیوی کمرشل گاڑیوں کے ٹائروں کے لیے نئی پی سی ٹی ہیڈنگزشامل کی گئی ہیں جن میںریڈیل ٹائربرائے ہیوی کمرشل گاڑیوں کی پی سی ٹی ہیڈنگ4011.2091ہیوی کمرشل گاڑیوں کے دیگرتمام ٹائرزکو پی سی ٹی4011.2099میں شامل کیاگیاہے۔ اس نئی ترمیم کا بنیادی مقصد بھاری تجارتی گاڑیوں کے ٹائرز اور موٹر سائیکلوں کے مختلف پرزہ جات کی کسٹمز و ڈیوٹی سے متعلق واضح اور جدید پی سی ٹی ہیڈنگز کا تعین کرنا ہے تا کہ درآمدات اور کسٹمز کلیئرنس کے عمل میں شفافیت اورآسانی پیداہوسکے۔ بھاری تجارتی گاڑیوں کے ٹائرزکی پی سی ٹی ہیڈنگ”4011.2019″کے بعد دو نئی ذیلی ہیڈنگز اور ان کے اندراجات شامل کیے گئے ہیںپی سی ٹی ہیڈنگ”4011.2091″بھاری تجارتی گاڑیوں کے ریڈئیل ٹائرزجبکہ پی سی ٹی ہیڈنگ”4011.2099″بھاری تجارتی گاڑیوں کے دیگر تمام ٹائرز کوشامل کیاگیاہے،نوٹیفکیشن کے مطابق موٹرسائیکل کے پرزہ جات کی پی سی ٹی ہیڈنگ میں بھی ترمیم کی گئی ہے ،موٹرسائیکل کے پرزہ جات کی پی سی ٹی ہیڈنگ “8714.1040”میں ترمیم کی گئی ہے اب موٹرسائیکل کے پرزہ جات نئی پی سی ٹی ہیڈنگ “8714.1090”کے تحت درآمدکئے جائیں گے جبکہ موٹرسائیکل کے مزید 11اہم پرزہ جات بھی نئی پی سی ٹی ہیڈنگ کے تحت درآمدکئے جائیں گے جس میں لائسنس پلیٹ،بریکٹ سائیڈ ریفلیکٹر،سائیڈ ریفلیکٹر،دائیں اور بائیں جانب کی پلیٹ،فرنٹ ڈیکوریٹو کنیکشن پارٹ،فٹ پلیٹ اور اس کے پرزے،ویل اسمبلی اور اس کے پرزے،وینڈ شیلڈ اور اس کے پرزے،سیٹ باکس، ٹول باکس اور ان کے پرزے،سینٹر کورز اور ان کے پرزے اورپلیٹ اور اس کے دیگر پرزے شامل ہیں۔ایس آراوکے تحت اب بھاری گاڑیوں کے خصوصی ریڈئیل ٹائرز اور موٹر سائیکلوں کے مخصوص اسپئیر پارٹس کی درامد اور کسٹمز اسیسمنٹ ان نئی پی سی ٹی ہیڈنگز کے تحت کی جائے گی۔



