Breaking NewsEham Khabar

محکمہ کسٹمز، سب انسپکٹرز اور گڈز ایولیویٹرز کو قانونی طور پر بااختیار بنانا

اسلام آباد (کسٹم بلیٹن )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز ایکٹ1969کے تحت جاری کردہ نوٹیفکیشن ایس آر او52 میں ترمیم کرتے ہوئے اہم انتظامی اختیارات کے حامل عہدوں کی تعریف میں توسِیع کر دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین نوٹیفکیشن ایس آر او 1865کے مطابق کسٹمز کے متعلقہ شیڈول اور ضوابط میں جہاں انسپکٹر کا لفظ درج ہے وہاں اس کے ساتھ سب انسپکٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ جہاں اپریزنگ آفیسر کا ذکر موجود ہے اس کے ساتھ گڈز ایولیویٹر کی اصطلاح کو بھی شامل کر لیا گیا ہے اس اقدام کا بنیادی مقصد کسٹمز فیلڈ فارمیشنز میں کام کرنے والے سب انسپکٹرز اور گڈز ایولیویٹرز کو قانونی طور پر بااختیار بنانا اور محکمانہ املا و کارروائی کے نظام کو موثر اور واضح بنانا ہے تاکہ کسٹمز کے انتظامی امور کی انجام دہی اور عدالتی و قانونی نوعیت کے معاملات میں کسی قسم کا ابہام باقی نہ رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button