Breaking NewsEham Khabar
کنٹریکٹ پر تعینات سب انسپکٹرزاورگڈزایولیویٹرزکو کسٹمزافسران کے اختیارات دیدیئے گئے

اسلام آباد (کسٹم بلیٹن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹمز ایکٹ 1969کے تحت ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنزپر کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات سب انسپکٹرز اور سینٹرلائزڈ اسسمنٹ یونٹس کے گڈز ایولیویٹرز کو باضابطہ طور پر کسٹم افسران کے اختیارات تفویض کر دیے ہیں، اس سلسلے میںایف بی آرسے ایس آر او 1864جاری کیا ہے جس میں کسٹمز ایکٹ 1969ءکے سیکشن 3 کی شق (جی) کے تحت تفویض کردہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مذکورہ افسران کی تقرری اور اختیارات کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کا مقصد ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز اور سینٹرلائزڈ اسسمنٹ یونٹس میں تعینات کنٹریکٹ ملازمین کو قانونی تحفظ اور کسٹمز کے اختیارات فراہم کر کے ٹیکس نظام اور درآمدات و برآمدات کے جائزہ و تشخیص کے عمل کو مزید شفاف اور موثر بنانا ہے۔



