محکمہ کسٹمز سے گریڈ1تا گریڈ15کی آسامیوں کی تفصیلات طلب

اسلام آباد (کسٹم بلیٹن )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام چیف کلکٹرز، ڈائریکٹر جنرلز اور کلکٹرز (اپیلز/ایڈجیوڈیکیشن) کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسٹمز فیلڈ فارمیشنز میں گریڈ 01 سے 15 تک کی آسامیوں کی منظور شدہ اور موجودہ تعیناتی کی تفصیلات فوری طور پر فراہم کریں، ایف بی آر کی جانب سے جاری مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ہر فیلڈ فارمیشن کو ایک مقررہ فارمیٹ کے مطابق اسسٹنٹ، اسٹینو ٹائپسٹ، ڈیٹا انٹری آپریٹر، اسسٹنٹ سپروائزر، ہیڈ کلرک، یو ڈی سی، لائبریری اسسٹنٹ، کیٹالاگر، آر پی ایم آپریٹر، ایل ڈی سی، وائرلیس آپریٹر، ڈاگ ہینڈلر، حوالدار، سپاہی، ڈرائیور، ڈسپیچ رائڈر، دفتر ی، لیڈی سرچراور نائب قاصد سمیت مالی اور سویپر کی پوسٹوں کی تفصیل فراہم کرنی ہے، ہر پوسٹ کے لیے منظور شدہ آسامیوں، موجودہ عملے، خالی آسامیوں کی تعداد، ڈائریکٹ کوٹہ اور پروموشن کوٹہ کی علیحدہ علیحدہ معلومات دی جائیں گی، چیف کلکٹرز اور ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ماتحت تمام کلکٹریٹس اور ڈائریکٹوریٹس کی تفصیل مرتب کریں جبکہ کلکٹرز (اپیلز/ایڈجیوڈیکیشن) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی معلومات علیحدہ سے براہ راست ایف بی آر کو بھجوائیں، تمام فیلڈ فارمیشنز کو 30 جولائی 2025 تک معلومات ایف بی آر کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔




