Breaking NewsEham Khabar

کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی کلکٹرایئرپورٹ سعدیہ شیزازسے ملاقات ،اہم مسائل پر تفصیلی بات چیت

کراچی (کسٹم بلیٹن )کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر محمد عامر اور جنرل سیکریٹری منصور علی کی قیادت میں جبکہ سینئر نائب صدر فاروق اعوان، ہیڈ آف کمیٹی اصلاح علی انصاری اورایئرفریٹ یونٹ سب کمیٹی کے کنوینرز مرزا ابان بیگ اور فیضان قریشی نے کلکٹر کسٹمز ایئرپورٹ سعدیہ شیراز سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کلکٹریٹ میں ملاقات کی اس ملاقات میں ایئرفریٹ یونٹ کے حوالے سے مختلف اہم مسائل کو تفصیل کے ساتھ زیر بحث لایا گیا اور کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے کلیئرنس کے عمل اور دیگر آپریشنل امور میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا جس پر کلکٹرسعدیہ شیراز نے نہایت توجہ سے تمام نکات کو سنا اور یقین دہانی کرائی کہ تمام جائز مسائل کو فوری حل کیا جائے گا اور کلکٹریٹ کی جانب سے تجارتی سہولت کاری کو یقینی بنایا جائے گاایسوسی ایشن کے وفد نے بھی اس موقع پر کلکٹریٹ کے ساتھ مکمل تعاون اور ہر ممکن سپورٹ فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ملاقات کے بعد کلکٹریٹ نے دفتر حکم نامہ جاری کیا جس میں ایئر فریٹ یونٹ میں اپریزنگ افسران اور پریونٹیو افسران و انسپکٹرز کے درمیان کام کی تقسیم کو باقاعدہ طور پرنمایاں کیا گیا تاکہ کسٹمز امور کو زیادہ موثر اورمنظم بنایا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button