Breaking NewsEham KhabarExclusive Reports

پوسٹ کلیئرنس آڈ ٹ کی بڑی کارروائی:ای ایف ایس کا غلط استعمال کروڑوںروپے کے ڈیوٹی و ٹیکسز چوری ، میسرزذکریا برادرز اور مالک عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ درج

کراچی (کسٹم بلیٹن) ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس اینڈ انٹرنل آڈٹ نے ایکسپورٹ فیسی لیٹیشن اسکیم کے بے دریغ غلط استعمال اور سنگین جعلسازی کا پردہ فاش کرتے ہوئے میسرز ذکریا برادرزاور اس کے مالک عبدالعزیز کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔ ملزمان پر10کروڑ93لاکھ سے زائد مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی مدمیں قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیاگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق، ملزم عبدالعزیز نے اپنی کمپنی میسرز ذکریا برادرز کے نام پر پورٹ محمد بن قاسم کسٹمز کلکٹریٹ سے ای ایف ایس اتھارائزیشن حاصل کی، جس کا رجسٹرڈ اور منظور شدہ پتہ پلاٹ 14 سیکنڈ فلور سیکٹر، کورنگی انڈسٹریل ایریا، کراچی ظاہر کیا گیا تھاجبکہ محکمہ کسٹمزکی ٹیم نے جب اس کا معائنہ کیاتو وہاں زکریا برادرز کا کوئی وجود ہی نہیں تھا۔ اس جگہ گزشتہ 20 سالوں سے ایک دوسری کمپنی میسرز منشا ٹینری قائم و فعال پائی گئی، جس سے یہ ثابت ہوا کہ اتھارائزیشن حاصل کرتے وقت ہی کسٹمز حکام سے غلط بیانی اور دھوکہ دہی کی گئی تھی۔ مزید برآں، ڈیوٹی اور ٹیکس فری منگوایا گیا خام مال منظور شدہ جگہ کے بجائے غیر اعلانیہ مقامات میں رکھا گیا تھا، جس کی کسٹمز سے کوئی قانونی اجازت نہیں لی گئی تھی۔ملزمان نے غیرمتعلقہ اورتیارشاہ اشیاءکی درآمدکرکے مقامی بازارمیں فروخت کیاگیا۔دستاویزات کے مطابق مذکورہ کمپنی کی جانب سے اگست 2023 سے اگست 2025 کے دوران مجموعی طورپر 27 کنسائمنٹس میں تین لاکھ کلوگرام سے زائد خام مال بغیر ڈیوٹی و ٹیکس ادا کیے درآمدکیاگیااور قانون کے مطابق اس سامان سے مصنوعات تیار کر کے برآمد کرنی تھیں، تاہم ملزمان نے صرف 3 برآمدی جی ڈیز داخل کیں جو کہ کل حجم کا صرف 5 فیصد16,390 کلوگرام بنتا ہے اورباقی خام مال مقامی مارکیٹ میں فروخت کردیاگیا۔حیران کن طور پر درآمد کیے گئے سامان میں خام مال کے علاوہ تیار شدہ کپڑے اور ملبوسات (بچوں کے رومپرز، سوٹ، جیکٹس، کیپس)، فرنیچر، پنکھے، ڈیکوریشن پیس، ہینڈ ٹولز جیسی فنش گڈز شامل تھیں جنہیں خام مال ظاہر کر کے ایکسپوٹ فیسی لیٹیشن اسکیم کا ناجائزفائدہ اٹھاکر مجموعی طورپر 10کروڑ93لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز چوری کئے گئے جس میں کسٹمزڈیوٹی کی مد میں 2کروڑ75لاکھ ،ایڈیشنل کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں 72 لاکھ 84 ہزار روپے، ریگولیٹری ڈیوٹی کی مدمیں20لاکھ96ہزار،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں 16لاکھ40ہزار،انکم ٹیکس کی مدمیں2کروڑ25لاکھ،سیلز ٹیکس کی مدمیں تین کروڑ39لاکھ روپے اورایڈیشنل سرچارج کی مد میں ایک کروڑ41لاکھ81ہزارروپے کی چوری کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button